شکرگڑھ( رانا مہران ) پروگرام کیش ایمرجنسی احساس اے ٹی ایم سے پیسے کیسے نکلوا ئیں گےاحساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والے بارہ ہزار روپے اب آپ ایچ بی ایل کی کسی بھی اے ٹی ایم سے نکلوا سکتے ہیں.
اگر آپ کو کفالت پروگرام کی رقم ملنے کا تصدیقی میسج موصول ہو چکا ہے ہے تو آپ یہ 12000 ڈسٹریبیوشن پر جائے بغیر ایچ بی ایل کے کسی بھی اے ٹی ایم سے حاصل کر سکتے ہیں.
طریقہ کار درج ذیل ہے:
1. اپنے اصل شناختی کارڈ (یا کاپی) کے ہمراہ قریبی ایچ بی ایل کی اے ٹی ایم پر تشریف لائیں.
2. اے ٹی ایم کی سکرین پر دو دفعہ ٹچ کر کے اس کو آن کریں
3. اب آپ کے سامنے مختلف آپشنز آئیں گے، ان میں سے “احساس کفالت پروگرام” کا انتخاب کریں.
4. اب اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی سپیس یا ڈیش کے لکھیں.
5. اپنا دایاں انگوٹھا اے ٹی ایم کی بائیو میٹرک ڈیوائس پر رکھیں.
6. اپنی رقم اے ٹی ایم سے وصول کریں.