تحریر: ڈاکٹر محمد شہزاد
آنکھیں اُٹھیں تو درد کے چشمے اُبل پڑے
پلکیں جھکیں تو پیار کا بادل برس گیا
ہم نمناک اور کاجل زدہ آنکھوں کا خصوصی آپریشن کرتے ہیں ..پسِ نقاب۔۔۔ آنکھوں کا آپریشن بتی بند کر کے کیا جاتاہے …یہاں آنکھیں… دوچار.آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے ، آنکھیں نہ جھپکانے .آنکھوں میں دھول جھوکنے . اور ..آنکھیں لڑانے… کے ماہر ڈاکٹرز چوبس گھنٹے ..آن کال رہتے ہیں .. آنکھیں دکھانے ـ آنکھیں ملانے اور آنکھیں چُرانے …کی تھراپی ماہر نرسوں کی زیرِ نگرانی کی جاتی ہے …ہمارے ہاں عاشقوں کو تنگ کرنے کیلئے …آنکھیں ماتھے پہ بھی لگائی جاتی ہیں …نشیلی آنکھوں کو شرمیلی آنکھیں بنانے کے تمام ڈراپس بازار سے بارعایت دستیاب ہیں …
آنکھیں ملانے اور آنکھیں چار کرنے کے پورے چار کورسز جاری ہیں۔
نیز آنکھیں ملانے اور آنکھیں چار کرنے کے پورے چار کورسز جاری ہیں ..رمضان پیکج سے فائدہ اٹھائیں پہلے آئیے پہلے چاہے جائیےکی بنیاد پر داخلہ جاری ہے اور فیس دیکر گھر چلے جائیے….ہمارے اس ” انٹرنیشنل آنکھوں ” کے ہسپتال میں ..آنکھ میں سور کا بال ڈالنے اور نکالنے کا شعبہ دن رات کھلا رہتا ہے ..ہمارے ہاں آنکھوں میں شرم سے پانی پانی ہونے کا شافی اور کافی علاج موجود ہے . یاد رکھئے۔۔۔ خدانخواستہ آپکی آنکھ میں ذرہ برابر بھی حیاء کی موجودگی کا شبہ ظاہر ہو تو وقت ضائع کیے بغیر جلد از جلد ہم سے رابطہ کریں۔ خبردار۔۔! حیاء ایک ایسا جان لیوا مرض ہے کہ اس کا فوری علاج نہ کرایا جائے تو یہ بڑی تیزی سے پھیلتا ہے .دیگر متعدی بیماریو ں کی طرح بچوں پر بہت جلد حملہ آور ہوتا ہے ..اگر آپ کے اردگرد کوئی شریف شخص یا …شخصیتـ آنکھیں جھکا کر چلتا یا چلتی ہو تو اسکی اطلاع دینا بیکار ہے کیونکہ یہ بیماری نہیں بلکہ گھریلو تربیت کا اثر…. یا. لقمہ حلال کا سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے اثرات آجکل لاکھ میں سے ایک آدھ ہی پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ اس بیماری کا ماحول کو زیادہ خطرہ نہیں ہوا کرتا … تاہم حفظِ ماتقدم کے طور پر چینی ماہرین اسکا شافع و ممکنہ علاج. دریافت کرنےکے لئیے شب و روز کوشاں ہیں کوئی صورت نکلی تو مطلع کر دیا جائیگا ہمارے ہسپتال میں آنکھوں میں سے شہتیر نکال کر اسکی کُڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کڑیوں کے باریک باریک تنکے بڑی عمدگی کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیکنک کے بعد عالمی منڈی میں فروخت کیئے جاتے ہیں یہ تنکے… چور….اپنی داڑھی میں بڑے فخر سے سجاتے ہیں۔ ہم حلال وحرام ہمہ قسم خوبصورت آنکھوں کے حامل جانوروں کی آنکھیں پیوند کاری کے ذرٰیعہ انسانوں کو لگاتے ہیں ۔خواتین گدھے کے بچے اور گائے کے بچھڑے کی اکھیوں کو زیادہ پسندیدگی سے دیکھتی ہیں ۔
ہم حرام جانورں کو ذبح کے عمل سے گزار کر حلال کے درجہ تک لے آتے ہیں۔
ہم حرام جانورں کو ذبح کے عمل سے گزار کر حلال کے درجہ تک لے آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ میں گدھے کا گوشت بلا چو چراں فروخت ہورہا ہے۔ ہمارے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ بعض افراد رمضان المبارک میں شیطان کے مقید ہونے کے باعث خاصے اُداس اُداس نظر آتے ہیں ۔ اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم نے آن لائن ..لائن مارنے ..کے شارٹ کور سز کا خصوصی پیکج شروع کر رکھا ہے۔
مضمون جاری ہے …
نوٹ ..یہ .تحریر تفننِ طبع کے جذبہ کے تحت. پوسٹ کی گئی ہے کسی شخص یا ادارہ کی دلآزاری مقصود نہ ہے .. مصنف کا مکمل حق رہیگا اس کے کسی بھی حصہ سے دل میں وسوسوں کی صورت میں لاحول پڑھنا قارئین کے لئے مثبت چارہ. ”ثابت” یا ”پسا” ہوا ہو سکتا ہے البتہ حسداور سکتہ کا علاج ممکن نہیں. …مزید نوٹ .ہماری کسی بھی شہر یا قصبہ میں کوئی برانچ نہیں اور نہ ہی ہمارہ کوئی ایجنٹ یا ٹھیکیدار ہے … آپکا اپنا ….اگر آپ سمجھیں یا بنا لیں تو ۔۔۔