ملزمان کو انویسٹی گیشن ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سمیت اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، سی آئی اے، لاہور
قتل، ڈکیتی/ رابری، اغوا برائے تاوان، نقب زنی، چوری، کارو موٹر سائیکل چوری/ چھیننا، اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث10254 ملزمان گرفتار، 24200 مقدمات چالان کیے گئے۔ قتل کے 145، اغوا برائے تاوان کے 8، ڈکیتی معہ قتل کے 5 مقدمات چالان ہوا۔
ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجر کے 797 مقدمات درج ہوئے۔ وہیکل چھیننے اور چوری کے 1476، نقب زنی کے 466 مقدمات چالان کیے گئے۔
619خطر ناک اشتہاری ملزمان سمیت 3524اشتہاریوں اور 1746عدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔
475گینگز کے1171ملزمان گرفتار، 4739مقدمات ٹریس کیے گئے جبکہ 31کروڑ52لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔