اوکاڑہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
قلم کلب نمائندہ خصوصی: تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں واقع دعا میرج ہال کے قریب دن دیہاڑے کار نمبر ی LEH 7058 پر سوار 3 ڈاکوؤں نے کار سوار شہری سے 16 لاکھ روپئے دن دیہاڑے لوٹ لیئے۔ شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو ہوائ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نزخمی ہونے والے شہری کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔