اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 35 ہزار لوگوں کی جانب سے1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کیے جاچکے ہیں۔
تفیصلات کے مطابق ایف بی آر کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 35 ہزار لوگوں کی جانب سے1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کرنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر34 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملا ہے تاہم اس کے باوجود ایف بی آر جون کے دوران اب تک کل350ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کر پایا ہے اور اب بھی ہدف حاصل ہونے کے بجائے ریونیو شارٹ فال کا خطرہ ہے جس کے باعث ایف بی آر کیلیے رواں مالی سال 19۔2018کیلیے مقرر کردہ 4398ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہو گیا ہے