قصور(فیاض دھون) چونیاں کی تاریخ میں کرسچن کمیونٹی کے 105 سالہ بزرگ روشن مسیح کی وفات پر اہل خانہ کا منفرد جنازہ، بینڈ باجوں کے ساتھ نوٹوں کی بارش،گھر سے قبرستان تک خوشی کاسماں۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں کرسچن کیمونٹی کے بزرگ روشن مسیح کی وفات پر اہل خانہ نے جنازے میں بینڈ باجے کا انتظام کیا،ساتھ ہی ورثاء نوٹوں کی بارش بھی کرتے رہے، چونیاں کی تاریخ کا یہ منفرد جنازہ تھا جو اس طرح سے لے جایا گیا جنازے کو دیکھنے کے لیے محلے میں لوگ اکٹھے ہوگئےجنازہ مسیحی کالونی سے ہوتا ہوا کھاریاں چوک اور پیر جہانیاں قبرستان میں پنچا جہاں میت کودفن کردیا گیا چونیاں کی تاریخ کا یہ پہلا جنازہ جو بینڈ باجوں سے مقامی قبرستان میں لے جایا گیا اور وہی پر تدفین کردی گئی۔