اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے پیش کرے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق پی ٹی وی ‘ارطغرل غازی’ وزیراعظم کی ہدایت پر اردو میں نشرکررہا ہے۔ “ارطغرل غازی” پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پرنشر کیا جائگا۔
تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیرئیل 'ارطغرل غازی' اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گا۔پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیرئل یکم رمضان سے پیش کرے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اورترکی گہرے برادرانہ مذہبی،ثقافتی اورتہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دورکی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل کی کہانی اسلام تاریخ پر مبنی ہے اس سیریل میں سلطنت عثمانیہ سمیت دیگر اسلامی تاریخ کے اتار چڑھائو کی منظر کشی کی گئی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب میں بھی بہت پسند کیا گیاہے۔
حکومت پاکستان نے بھی سرکاری ٹی وی چینل پر اس ڈرامےکو نشر کرنے کا فیصلہ اسی لیے کیا ہے کہ ایک جانب تو ترکی سے پاکستان کا گہرا تعلق ہے اور دوسری جانب اس ڈرامے میں اسلامی تاریخ کو بیان کیا جانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اس ڈرامہ سیریل کو رمضان المبارک کے شروع میں نشرکیاجائے گا۔