ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے منشیات فروش جعلی کپتان دھر لیا، ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ افتخار شاہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر 26 سالہ نوجوان محمد انس اکرام ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا، ملزم کراچی پولیس کو بھی مطلوب ہے
پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم انس اکرام نے آرمی میں کمیشن کیلیے 2011 میں امتحان دیا لیکن ناکام رہا، آرمی یونیفارم میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا تھا، جس کی وجہ سے لوگ اسے آرمی کا کپتان سمجھتے تھے، ملزم اسی بات کا فائدہ لے کر منشیات سمگل کرتا تھا
ملزم نے وردی پر اپنا نام عامر لکھوا رکھا تھا، ملزم کے قبضے سے 50 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو پنجاب اسمگل کی جانا تھی، ملزم کے قبضے سے آرمی اورآفیسرکلب کے جعلی کارڈز بھی برآمد کرلیے گئے