لاہور(نمائندہ خصوصی)خاور بشیر احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی کا چارج سونپ دیاگیا۔ خاور بشیر احمداسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرلاہور کی اہم سیٹ پر تعینات ہے جہاں پر وہ صوبائی درالحکومت میں ضلع کی سطح پر اہم امورسرانجام دے رہے ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر میں تمام امور خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں۔
خاور بشیر اولڈ راوین بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ سول سیکرٹریٹ میں سیکشن افسر ایس ٹو تعینات رہے ہیں جہاں پر اچھے کام کی وجہ سے ان کوکافی پذیرائی ملی کیونکہ بڑوں اور سنئیر کی حد سے زیادہ قدر کرنے کا وصف ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے جس وجہ سے پنجاب میں تعینات سول و بیوروکریسی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
ان کا تعلق پی ایم ایس 5سے ہے اور وہ ا نتہائی محنتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی سائل ان کے دفتر سے مایوس واپس نہ لوٹے ۔سائل کے مسائل کو اچھی طرح سنتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ قانون کے اندر تمام مسائل حل کیے جائیں۔خاور بشیر احمد حقیقی معنوںمیں عوام کے خادم ہیں ،وہ اپنے پروفیشنل ورک،اعلیٰ ظرف اور معاملہ فہم ہونے کی وجہ سے پی ایم ایس اور ڈی ایم جی میں اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں ۔
ان کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل ربی کی پندرہ روز بیرون ممالک کےلئے رخصت پر اے سی سٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔