آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دیکر جیت اپنے نام کرلی
ٹاؤنٹن میں آج بارش تو نہ ہوئی لیکن آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ اور پھر باؤلنگ میں پاکستانی ٹیم کو دھو ڈالا
آسٹریلیا کی ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کے باعث 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے 45.4 اوورز میں 266 رنزبنا سکی اور 41 رنز سے میاچ ہار گئی۔
محمد عامر نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا اور آسٹریلیا کو 307 رنز تک محدود کیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی پہلے 20 اوورز میں اسڑیلوی کھلاڑیوں نے جم کر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی.
وہاب ریاض کی بال پر اصف نے اسڑیلوی بیٹسمین کا کیچ چھوڑ کر میچ پر آسٹریلیا کی گرپ بڑھا دی.
بابر اعظم 30 رنز بنا کر چلتے بنے. امام الحق 53کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی.
آسٹریلیا اور پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز یو اے ای میں کھیلی تھی جسے آسٹریلیا نے 5-0 سے جیتا تھا۔ اس بنیاد پر آسٹریلیا اس میچ میں فتح کے دعویدار کے طور پر اترےگا لیکن ہندستان سے گزشتہ میچ میں شکست کے بعد اسے محتاط رہنا ہوگا۔ آسٹریلیا نے اپنے تین میچوں میں سے اب تک دو میچ جیتے ہیں اور اس کے اکاؤنٹ میں چار پوائنٹس ہیں۔
پاکستان کے تین میچوں میں ایک جیت، ایک ہار اور ایک منسوخ سے تین پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ ہو گیا تھا۔