لاہور ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا ہے۔ صبح تقریبا 10 بجے لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملزم نے ذاتی دشمنی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد عمرہ کرکے واپس آئے تھے۔فائرنگ کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ اے ایس ایف اور پولیس نے ائیرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا۔