لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے نامور گروسری سٹور پر مبینہ طور پر حرام چیزیں فروخت ہونے کا انکشاف،،،گروسری سٹور کے مالک نے اس پر موقف دینے سے انکار کردیا ۔
سوشل میڈیا پر عثمان ذوالفقار نامی شہری نے الفتح گروسری سٹور سے حرام گوشت کی چیزیں خریدی جب آکر میں نے گھر میں کھایا تو مجھے الٹی آنا شروع ہوگئی۔ عثمان ذوالفقار نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیْام میں کہا کہ میں 14 سال بیرون ملک رہا ہوں اور کبھی حرام (خنزیر کا گوشت) غلطی سے بھی نہیں کھایا لیکن لاہور کے معروف گروسری مال الفتح سٹورز کی وجہ سے میرے سے یہ گناہ سرزد ہوگیا ہے۔
OUTRAGED AND AGGRIEVED!!! PORK FOR SALE IN PAKISTAN!!!!!Al-Fatah, has blatantly been selling PORK on its racks in…
Posted by Usman Zulfiquar Khan on Thursday, April 23, 2020
عثمان ذوالفقار نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس نے (RAGU)نام کی اٹیلین کمپنی کی ایک چٹنی خریدی اور گھر جاکر اسکو استعمال کیا جب کھانے کا ایک نوالہ منہ میں ڈالا ہی تھا کہ الٹی آنے سے سب کچھ پیٹ سے باہر آگیا اور طبیعت خراب ہوگئی عثمان ذوالفقار نے بتایا کہ جب اس نے اس چٹنی کے ڈبے پر اسکے انگریڈینٹس پڑھے تو اس میں خنزیر کا گوشت بھی شامل تھا۔