Skip to content
5 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • کورونا وائرس سےلڑنےوالے طبی عملے کے لیے لیڈی گاگا کا ’لو لیٹر‘
  • Entertainment
  • International
  • News
  • Video/Vlog

کورونا وائرس سےلڑنےوالے طبی عملے کے لیے لیڈی گاگا کا ’لو لیٹر‘

News Editor 29 April, 2020
Lady Gaga

لاہور(ویب ڈیسک)پروگرام میں مختلف ستاروں کی جانب سے ذاتی واقعات، کامیڈی اور میوزک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیڈی گاگا نے تاہم اس پروگرام کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے ‘لو لیٹر‘ یا ‘محبت کا رقعہ‘ قرار دیا۔ایونٹ کا انتظام عالمی ادارہ صحت اور غیرمنافع بخش تنظیم گلوبل سیٹیزن نے مشترکہ طور پر کیا۔

ہفتے کی شب دو گھنٹوں پر مشتمل ‘ون ورلڈ، ٹوگیدر ایٹ ہوم‘ کے نام سے امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ ستاروں نے اپنے اپنے گھروں میں فلمائی گئی ویڈیوز کے ذریعے شرکت کی۔ پروگرام میں ایلٹن جان، سٹیو ونڈر، برطانوی فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکم، سابقہ امریکی خواتین اول میشل اوباما اور لارا بش بھی شریک ہوئی۔ کورونا وائرس کے خلاف طبی عملے کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جاری اس سلسلے میں  اوپرا وِنفرے، اینڈریا بوسیلی، سیلین ڈیون، بِیلی ایلیش سمیت درجنوں دیگر عالمی شہرت یافتہ ستاروں کی شرکت متوقع ہے۔

یڈی گاگا نے گزشتہ روز اس پروگرام میں کہا، ”میں ہیلتھ ورکرز، طبی عملے، گروسری اسٹورز پر کام کرنے والے ملازمین ، سامان گھروں پر پہنچانے والے افراد اور تمام غیرمنافع بخش اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جو اس صورت حال میں پوری جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

لیڈی گاگا نے مزید کہنا تھا کہ، ”یہ دنیا بھر میں آپ تمام لوگوں کے لیے میرا سچا لو لیٹر ہے۔ مجھے امید ہے کہ جو محبت اور ہم دردی ہم اس دنیا بھر میں دیکھ رہے ہیں، یہ اس کی یاددہانی بھی سمجھا جائے گا۔‘‘

دو گھنٹوں پر محیط اس پروگرام کے میزبان امریکا کے تین مشہور ترین ٹی وی اینکرز جمی کیمل، اسٹیفن کولبرٹ اور جمی فیلون تھے۔

انہوں بے بھی اس پروگرام میں استادوں، ہیلتھ کیئر، اشیائے صرف کی دکانوں، پوسٹل اور دیگر ضروری شعبوں سے وابستہ افراد کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔

اس ایونٹ کا انتظام عالمی ادارہ صحت اور غیرمنافع بخش تنظیم گلوبل سیٹیزن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر آگہی کا یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں نشر کیا گیا ہے، جب کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہو چکی ہیں اور تیس لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثرہ ہیں۔

Post Views: 47

Post navigation

Previous: لاہور کے معروف گروسری سٹور پر حرام گوشت فروخت ہونے لگا
Next: Punjab government announces abolition of union councils, notification issued

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
Ukraine
  • International

Ukraine ceasefire; Russia returns 528 bodies to Ukraine

admin_qalam 16 May, 2026
Foreign Minister
  • International

Iranian Foreign Minister Scorns Negative Economic Impact of War on America

admin_qalam 16 May, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram