ڈالر گرل ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کے الزام پرایف آئی اے نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تحقیقاتی کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ماورہان خان کی سربراہی میں تفتیش کریگی۔
ایف آئی اے پنجاب کی جانب سے اداکارہ صوفیا مرزا کےخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغٖازکردیا گیا۔جس کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ماورہان خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد،انسپکٹر نئیر الحسن اور سب انسپکٹر سعید علی عارف شامل ہونگے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاء ون ضیاء اسلام ٹیم کی قانونی معاونت کریں گے۔ صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کمیٹی کو صوفیا مرزا منی لانڈرنگ کیس کی جلد تحقیقات کر کے رپورٹ ارسال کریگی۔ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کا خط موصول ہوا تھا۔ نیب کو صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی درخواست موصول ہوئی تھی ذرائع کے مطابق جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکارائوں کے نام سامنے آنے کا خدشہ ہے۔