محکمہ موسمیات کے مطاب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہےگا۔
آج ملک کے گرم ترین مقامات میں سبی 48،دادو 47، لاڑکانہ،موہنجوداڑو 45، جیکب آباد اورسکھر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، سکھر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے نورپورتھل میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمارکے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے نورپورتھل میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11، ملتان08، فیصل آباد07، جھنگ05، بھکراور جوہرآباد میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں پٹن میں 05، کالام02 اور بالائی دیر میں 01 میٹر جبکہ سندھ کے ضلع سکھرمیں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے کم بارش گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔