میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری،
میٹرو بس سروس کا ساڑھے 6 سال بعد کرایہ بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

10 روپے کرایہ بڑھانے سے میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے کر دیا گیا ہے، جس سے بس سروس کی آمدن میں 80 کروڑ کا اضافہ ہو گا۔
لاہور ملتان اور روالپنڈی میٹروبس سروس میں کرایہ کی اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرایہ دس
روپے اضافے کے ساتھ تیس روپے کردیا گیا ہے آئندہ سٹاپ ٹو سٹاپ میٹروبس کا کرایہ تیس روپے وصول کیا جائے گا۔
عوام نے کرایہ بڑھنے پر خاصی تشویش کا اظہار کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کرایوں میں کمی کےلیے نظر ثانی کرے۔