Skip to content
11 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Analysis
  • مسلمانوں کے لیے اپنی تاریخ دہرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، محمد احمد
  • Analysis

مسلمانوں کے لیے اپنی تاریخ دہرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، محمد احمد

News Editor 20 August, 2019
Indian occupied Kashmir

محمداحمد

آج ہر طرف مسلمانوں کا خون ناحق بہہ رہا ہے،کشمیر ،فلسطین،شام ،یمن، عراق اور لیبیا کی دھرتی خون سے رنگین ہے۔اس خونی ہولی میں غیر تو غیر اپنوں کا کردار بھی کسی سے کم نہیں۔دوسری طرف مسلم امہ کی معاشی بدحالی نے رہی سہی قوت وطاقت نیست ونابود کردی ہے۔آپس کے اختلافات نے مسلمانوں کی وحدت، اتحاد واتفاق کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔سارے مسلم ممالک منتشر اور انکی طاقت تقسیم ہے۔کوئی ملک آمریکا کی آشیرباد پر جی رہا ہے تو کوئی روس کی خوش آمد کرکے آخری سانس لے رہا ہے۔ مسلمانوں کی آج جتنی عددی اکثریت ہے اور جنتے معاشی وسائل مسلم ممالک کے پاس موجود ہیں۔ماضی میں اسکی مثال نہیں۔ ڈیڑھ ارب کے قریب مسلمان دنیا میں بستے ہیں،ساری معاشی گذرگاہیں اور راستے مسلم دنیا کے پاس ہیں۔آبنائے فاسفورس اور ابنائے ہرمز سمیت سارے معاشی راستے ہماری ملکیت ہیں۔معدنیات ،تیل کے ذخائر مسلمانوں کے پاس ہیں۔ بس فقدان ہے تو دوراندیش ،باصلاحیت دینی غیرت وحمیت سے سرشار قیادت کا فقدان ہے۔ قیادت کی کمی نے مسلمانوں کو مظلوم بنادیا اور دنیا نے ظلم وجبر کا نشانہ بنایا جب عالمی استعمار نے دیکھا مسلمان قیادت سے محروم ہیں تو انہوں نے بڑی دلیری، جرئت اور بیباکی کے ساتھ مظالم ڈہائے۔کیونکہ ان کو معلوم تھا ان کا آپس میں اتحاد واتفاق نہیں اور اپنا مضبوط پیلٹ فارم نہیں،یہ انصاف کی بھیک مانگنے کے لیئے ہمارے پاس آئیں گے۔دنیا کا ستم دیکھیں قاتل اور ظالم منصف اعلی ٹہرے،ہم وحشی قاتلوں سے انصاف مانگتے ہیں۔ اور ناکامیوں کو چھوڑ دیجیئے بس کشمیر اور فلسطین کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں: کشمیر اور فلسطین کے نہتے مسلمان اپنے مسلم بھائیوں کی امداد اور مدد ونصرت کے انتظار میں ہوتے ہیں۔کب یہ ہماری مدد کو پہنچتے ہیں،اب وہ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں اور مسلمانوں سے ناامید اور مایوس ہوگئے ہیں۔ مسلمانوں کا رشتہ اخوت کتنا مضبوط اور گہرا رشتہ ہے۔دنیا اسکی نظیر پیش کرنے سے عاجز تھی،آج مادیت نے اس روحانی رشتہ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔مسلمان بے حس اور کمزور ہوچکے ہیں۔کشمیر اور فلسطین کے دردناک، کربناک اور اندوہناک مناظر دیکھ کر انکی غیرت نہیں جاگتی اور انکا ضمیر بیدار نہیں ہوتا۔کشمیر کے حوالے سے حالیہ بھارتی اقدام پر کسی مسلم ممالک کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی، مسلم حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔یہ حوالے دینے کی زحمت مت کیجئے گا فلاں ملک نے مذمتی قرارداد منظوری کرلی اور فلاں حکمران نے کشمیر وفلسطین کے حق میں بیان دیا ہے-ستر سالوں سے ان قراردادوں اور مذمتی بیانات سے کیا ہوا ہے؟ہمیں بتایا جائے آپ نے ان نہتے کشمیری وفلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیئے کونسے عملی اقدامات کیئے ہیں؟مسلم حکمرانوں نے اغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر کب کشمیر وفلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے؟کشمیر وفلسطین تمہاری کبھی اولین ترجیح رہا ہی نہیں کیونکہ تمہارا ضمیر مرچکا ہے۔تم مفادات کے پوجاری ہو آپ جیسے حکمرانوں سے یہ توقعات رکھنا فضول اور بے جا ہیں۔قوم اب صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے۔اس دور میں ہمارے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائی غلامی کی بدترین زندگی بسر کررہے ہیں،ان سے بزور شمشیر آزادی کی نعمت اور حق خودارادیت چھین لیا گیا ہے۔روز مرہ کی زندگی میں ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔انکی زندگیاں،تعلیم وصحت سب کجھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔آپ اور ہم چونکہ آزادی کی فضاء میں جی رہے ہیں اس وجہ سے ہمیں ان کے دکھ درد و الم کا اندازہ نہیں۔سب سے بڑی بات مسلم اخوت کا رشتہ ختم ہوچکا ہے،ورنہ حدیث شریف میں پوری امت کو ایک جسد سے تعبیر کیا گیا ہے،جس طرح جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہوتے ہے تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے،اس طرح اس امت مسلمہ کے ایک فرد کو تکلیف ہو تو سب کو تڑپنا چاہیئے۔لیکن یہ درد اب کہاں ہے۔ اب بھی وقت ہے مسلمان حکمران بیغرتی کی چادر ہٹالیں اور ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کریں۔انڈیا اور اسرائیل کی درندگی کو پوری دنیا کے سامنے واضح کرے،یہ وحشی درندے کس طرح انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں۔اور مسلم امہ کی ترجمانی کے لیئے توانا، مؤثر اور مضبوط فورم تشکیل دینا چاہئیے۔او آئی سی سے سب مایوس ہوچکے ہیں اب یہ تنظیم اپنا وجود کھوچکی ہے۔ اس کے اجلاسات سے بجائے ڈھارس ناامیدی پھیلنے لگی ہے،ساتھ میں مذاق اڑانا جانے لگا ہے کہ مسلمان اس مردہ گھوڑے کے آسرے ہیں۔ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے وہ بے سہارا مظلوم مسلمانوں کی جتنی مدد کرسکتا ہے کرڈالے کسی دوسرے کے انتظار میں نہ بیٹھے،اگر عوام وحکام نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کفر کو للکارا تو خدا کی قسم کفر میں اتنی طاقت اور برداشت نہیں جو اس للکار اور یلغار کا سامنا کرسکے،تاریخ گواہ ہے مسلمان ہر میدان میں فاتح ٹھرے ہیں۔

آئییے: ایک بار پھر ہم اپنی تاریخ دہرائیں

 

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔
Post Views: 17

Post navigation

Previous: سلامتی کونسل بھارت کے ناپاک عزائم کو روک سکے گی؟ قدسیہ ممتاز
Next: میٹروبس کے کرائے میں اضافہ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Related Stories

54463b79-cb02-4f4c-b024-62a656bbad6d
  • Analysis

History of Holi

News Editor 16 March, 2025
180115183103-20180116-world-leaders-collage-updated
  • Analysis
  • International

A Changing World, A Helpless Pakistan

News Editor 15 March, 2025
105764133-1551272772367ap_19058281561730
  • Analysis

Pakistan’s Dilemma: A Nation at War with Time

News Editor 13 March, 2025

You may have missed

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
Prime Minister
  • Pakistan

Pakistan Navy Chief meets Prime Minister, discusses professional matters

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram