Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • واٹس ایپ میں نئے فیچر شامل کرنے کا فیصلہ
  • International
  • News
  • Science & Technology

واٹس ایپ میں نئے فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

News Editor 28 June, 2019
whtsapp

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرنے پر سوچ بچار شروع کردی جس کے تحت صارفین اپنا اسٹیٹس براہ راست دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے صارفین کو ابھی یہ سہولت میسر نہیں کہ وہ اپنا اسٹیٹس کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے اسٹیٹس براہ راست فیس بک، انسٹاگرام، گوگل ، ٹویٹر پر شیئر کرسکیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیابی کے بعد عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ پہلے مرحلے میں شیئر نہیں کی جاسکیں گی۔

کوئی بھی صارف جیسے ہی واٹس ایپ کو ئی اسٹیٹس لکھے گا تو اُس کے سامنے شیئرنگ کا آپشن آجائے گا، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ پہلے مرحلے میں شیئر نہیں کی جاسکیں گی۔ آزمائشی مرحلے میں واٹس ایپ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین جب اسٹیٹس رکھیں گے تو اُن کے سامنے یہ پیغام آجائے گا کہ وہ اسٹوری یا اسٹیٹس کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا چاہتے ہیں، صارف جن کا انتخاب کرے گا اُن پر خود بہ خود یہ شیئر ہوجائے گا۔ مزید یہ کہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس ڈیٹا بیس کے اے پی آئی ایس APIs کی مدد سے چلے گا جس کا کام صرف ڈیٹا کی منتقلی ہے

Post Views: 17

Post navigation

Previous: چنی گوٹھ، 80 کروڑ روپے کا منصوبہ1 ارب سے بھی تجاوز کرنے باوجود نامکمل
Next: مدرسے کے معلم کی انوکھی سزا، سبق نہ یاد کرنے پر بچے کو الٹا لٹکا دیا

Related Stories

Ukraine
  • International

Ukraine ceasefire; Russia returns 528 bodies to Ukraine

admin_qalam 16 May, 2026
Foreign Minister
  • International

Iranian Foreign Minister Scorns Negative Economic Impact of War on America

admin_qalam 16 May, 2026
Gaza
  • International

Israeli airstrikes in Gaza on Nakba Day, 7 Palestinians martyred

admin_qalam 16 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram