لاہور: تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 10 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی ، راولپنڈی، تفسیر حسین کو ایس ڈی پی او پنڈی غیب، اٹک، تقرری کے منتظر، ملازم حسین کو ایس ڈی پی او جتوئی، مظفر گڑھ، تقرری کے منتظر، ناصر حنیف کو ایس ڈی پی او سٹی، شیخوپورہ، ایس ڈی پی او سٹی، شیخوپورہ، توحید رحمن میمن کو ایس ڈی پی او مریدکے،شیخوپورہ، ایس ڈی پی او مریدکے، شیخوپورہ، سیف الرحمن کو ڈی ایس پی کنٹرول روم، سی پی او پنجاب، لاہور، جبکہ تقرری کی منتظر، روبینہ عباس کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی کی خالی آسامی پر تعینات کیاگیا ہے۔
چیف سکیورٹی آفیسر اینڈ لائزان آفیسرلاہور ہائی کورٹ، سید محمود الحسن گیلانی کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور، نوید ارشاد کو چیف سکیورٹی آفیسر اینڈ لائزان آفیسرلاہور ہائی کورٹ،لاہور، ایس پی انوسٹی گیشن II، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، سید اسد مظفر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن، لاہور اور ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن، لاہور،کیپٹن (ر) محمد اجمل کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔