لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد کے علاقےمحلہ ریاض پورمیں 68سالہ محمد حنیف آرائیں نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی محمد حنیف کو کافی عرصے سے دمہ اور کھانسی کی بیماری میں مبتلا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق محمد حنیف کو محلے داروں نے ڈرا دیا کہ کورونا کے علامات بھی کھانسی اور سانس لینےمیں دشواری ہوتی ہے۔ جس پر محمد حنیف نے اپنے طور پر خود کو کورونا کا مریض سمجھ کر وہم کر لیا اور اسپتال میں جانے کی بجائے اس نے قبرستان میں جاکر والدہ کی قبرپر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کے پانچ بچے تھے جو اپنے بال بچوں والے ہیں محمد حنیف اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور کافی عرصہ سے بیمار رہتا تھا۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ جس کے بعد اسے آبائی قبرستان غازی آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔