اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس میڈیا ہائوسزمیں بھی پھیلنے لگا۔ اے آر وائی اسلام آباد آفس میں کورونا کے 10 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر سٹاف کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔
اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر سلمان اقبال نے اپنےسوشل میڈیا پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اے آر وائی اسلام آباد آفس میں 20 ملازمین کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ جن میں 8 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ دو میں علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ 10 ملازمین کے ابھی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں۔
As a precautionary measure random testing was done in ARY Isb office ,8 reported positive out of 20 tests, 2 have shown symptoms.We have closed our isb office ,all staff will be tested and office to be sanitised.Till all staff is tested employees have been asked to stay at home.
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) April 27, 2020
سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا ہے کورونا کے کیسز سامنے آںے پر پورا دفتر بند کیا جارہا ہے اور دفتر کو ڈس انفیکشن سپرے کرایا جائے گا۔ تمام سٹاف کےکورونا ٹیسٹ کرائےجائیں گے اور وہ قرنطینہ میں رہیں گے گھر میں بیٹھ کرکام کریں گے۔
اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا میں مبتلا ملازمین مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتے اسلام آباد آفس بند رہے گا۔
اس سےقبل میں نیوز ون، سٹی فورٹی ٹو، ہم نیوز اور 24 نیوز سے کورونا وائرس کےکیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا میں مبتلا صحافیوں کو قرنطینہ میں منتقل کرکے ان کا علاج کرایا جارہا ہے۔