تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے سمری ای سی سی کو بھجوا دی، سمری میں گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فی صد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے. سمری میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی.
ساتھ ہی ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 25 فیصد مہنگی کرنے، ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس50 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے.
وزارت پیٹرولیم نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس75 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے.
تجاویز کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 100 فی صد بڑھانے، جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس150 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 400 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 200 فی صد بڑھانے کی تجویز ہے، ساتھ ہی کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.