Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • 50لاکھ گھروں کی تعمیر ، وزیراعظم آج رجسٹریشن کا آغاز کریں گے
  • Islamabad
  • News
  • Pakistan

50لاکھ گھروں کی تعمیر ، وزیراعظم آج رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

News Editor 16 July, 2019
Oct-22-2018-04_59_19_NPHP

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق آج ملک بھر میں رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کریں گے، رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے

رجسٹریشن فارم نادرا ای سہولت فرنچائز سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، ہر خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی رجسٹریشن کا عمل تین ماہ تک جاری رہےگا۔حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کا اعلان کیا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاوسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر ، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا

گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا ، جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

 

Post Views: 25

Post navigation

Previous: پہلی بیوی سے خفیہ دوسری شادی،خاوند کو11 ماہ قید،دولاکھ جرمانے کی سزا
Next: موسلادھاربارش،لاہور تا کراچی اور کوئٹہ جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram