Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Pakistan
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق
  • Pakistan

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

admin_qalam 1 May, 2019
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دے گی جس کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالاباغ بنانےکی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنادیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے، پی ٹی ایم میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جنہوں نے بیرونی آقاؤں کی آشیرباد سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔

حکومت نے خواتین کا وراثت میں حق یقینی بنانے کے لیے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے تحصیل کی سطح تک نافذ کیا جائے گا۔

Post Views: 122

Post navigation

Previous: 12-Year-Old child Murdered by Molvi
Next: مزدوروں کا عالمی دن

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram