Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Pakistan
  • Lahore
  • پنجاب حکومت 21 کھرب 61 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی
  • Exclusive News
  • Lahore
  • Pakistan

پنجاب حکومت 21 کھرب 61 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی

News Editor 13 June, 2019
Punjab Goverment

محکمہ خزانہ پنجاب کی سرکاری دستاویز ات کے مطابق بجٹ کا کل حجم تقریبا 21 کھرب 61 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 346 ارب روپے ہو گا اور غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 1310 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے۔
ٹیکس کی مد میں شہریوں سے محکموں کے ذریعے 105 ارب روپے بڑھا کر 3 کھرب 68 ارب وصول کرنے کے اہداف مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعلیٰ آفس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1494 ارب روپے ملیں گے جبکہ صوبائی آمدنی کا حجم 368 ارب روپے ہو گا۔
پنجاب کے کچھ ترقیاتی سکیموں میں 27 ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ بھی شامل ہوگی۔
پنجاب کے بجٹ میں ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر زیادہ فوکس رکھا جا رہا ہےجبکہ تنخواہوں اور پنشن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہی پنجاب میں تجویز دی جائے گی۔
پنجاب حکومت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے بھی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں اور اسکولز میں حالات بہتر بنانے اور نئے اسپتال بنانے سے متعلق بھی منصوبے بجٹ میں تجویز کئے جا رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کے لئے بھی نئے اسامیوں کا بجٹ بھی رکھا جا رہا ہے۔
پنجاب بجٹ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی فائنل کرلیا گیاہے، صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال میںایجوکیشن اور ہیلتھ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت کا شعبہ دو ہزار انیس بیس میں بزدار سرکار کی فہرست میںپہلے نمبر پر ہو گا۔
بجٹ کے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی سفارشات مرتب کر لی گئیں،، ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ میںپچاس اور ہیلتھ کے لئے چالیس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اسپیشل ایجوکیشن کے بجٹ میں ایک سو دس، ہائر ایجوکیشن کا میزانیہ ایک سو ستر فیصد بڑھانے کیسفارش سامنے آئی ہے۔
محکمہ ہیلتھ کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے لئے چھیالیس اور پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پر پینتیس فیصد زائد رقم خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ لائیو اسٹاک وڈیری کا بجٹ ساٹھ فیصد بڑھانے کا کہا گیا ہے۔
زراعت اکیاسی، محکمہ جنگلات دس اور فراہمی و نکاسی آب کے لئے تیس فیصد اضافہ تجویز کیا گیاہے، ٹرانسپورٹ کے اے ڈی پی میں چھیانوے فیصد کمی کا امکان ہے۔

Post Views: 20

Post navigation

Previous: دوران پروزاز دو خواتین کی لڑائی،پائیلٹ کو جہاز اتارنا پڑ گیا
Next: روس میں بھیڑیے کا چالیس سال پرانا سر دریافت

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram