تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس سٹی ڈویژن کے انچارج حسیب کی ایس پی ڈولفن کو فون پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ فیکٹری ائریا میں حسیب کے خلاف آپریٹر غلام مرتضی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دھمکیاں دینے والے سب انسپکٹرز میڈیکل دیکر فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس سٹی ڈویژن کے انچارج حسیب کی ایس پی ڈولفن کو فون پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ جس پر تھانہ فیکٹری ائریا میں حسیب کے خلاف آپریٹر غلام مرتضی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ڈولفن فورس سٹی ڈویژن کے انچارج کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی انکوائری چل رہی تھی ۔ انکوائری میں وہ گہنگار ثابت ہو ئے تھے ۔ ایف آئی آر کے مطابق حسیب نے انکوائری میں گہنگار کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس کے آپریٹر کو موبائل فون پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی ۔ سب انسپکٹر حسیب نے سوشل میڈ یا پر غلط پوسٹیں لگانے اور دیگر افسران کو ایس پی ڈولفن فورس کے خلاف اکسانے کی بھی دھمکیاں دیں ۔سب انسپکٹر کے خلاف ہونے والے مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دھمکیاں دینے والے سب انسپکٹرمیڈیکل دیکر فرار ہو گیا، سب انسپکٹرز پہلے بھی ناجائز اختیارات پر معطل ہو چکا ہے ۔ ایس پی ڈولفن فور س بلال ظفر کا کہنا ہے کہ ہم نے واقع کا مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ ڈسپلن فورس میں ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروائیں گا