تفیصلات کے مطابق صادق آباد کے رہائشی انتہائی موٹاپے کا شکار نور حسن کا کل شالیمار ہسپتال لاہور میں کیاگیا۔
آپریشن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک سپیشل ٹیم نے کیا۔ اس خصوصی آپریشن کے لیئے خصوصی آلات تیار کیے گئے۔
آپریشن کے بعد اگلے چھ ماہ میں نور حسن کا وزن 100 کلو کم ہو جائے گا۔
330 کلو وزنی موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 330 کلو وزنی نورالحسن کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر صادق آباد سے آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں نجی اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ نورالحسن کو صادق آباد سے آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے میں سینئر صحافی و سوشل ورکر طفیل شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔