فیصل آباد :گزشتہ روز منشیات سمگلنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے لیگی رہنما رانا ثناٗاللہ کی گرفتاری کے بعد اے این ایف نے مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سٹی صدر و سابق ایم پی اے شیخ اعجاز کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس نے شیخ اعجاز کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔