نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھی متحرک ہو گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کو دس جولائی کو پیشی کا پروانہ بھجوا دیا گیا۔۔۔
شیخ روحیل اصغر پر اثاثہ جات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم بنانے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن میں رکن قومی اسمبلی کی دو انکوائریاں چل رہی ہیں،، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ روحیل اصغر دس جولائی کو ڈپٹی ڈٓائریکٹر انویسٹی گیشن کے روبرو پیش ہوں،، اینٹی کرپشن نے اس کیس میں پٹواری کو بھی اصل ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔۔۔۔