موٹروے پولیس میں جونیئر پٹرول آفسر کی پوسٹ پر کامیاب امیدواروں کی بجائےسفارشیوں کوبھرتی کرلیا گیا
نیشنل ہائی وےاینڈ موٹرویزپولیس کی بھرتیوں میں بدعنوانی کا انکشاف،،،،،جونیئر پٹرول آفیسرکی 892 سیٹوں کےلیے ہزاروں امیداروں نےپاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے اپلائی کیااور تحریری امتحان دیا۔ امیدواروں نے 60 نمبروں کےلیے امتحان دیا جس میں جن امیدواروں نے 70 سے80 فیصد نمبر حاصل کیے انکو انٹرویوکیلے ہی نہیں بلایاگیا جبکہ تحریری امتحان میں فیل ہونے والے اور30 سے 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے لڑکوں کو جونیئرپٹرول آفیسر کےلیے سلیٹ کرلیا گیا۔
ترجمان موٹروے کے مطابق بھرتیوں کےلیےلسٹ ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ پراپ لوڈہوئی ہے جس کے متعلق بہت سی شکایات آرہی ہیں۔ ترجمان موٹروے سید عمران کے مطابق معاملے پر تحقیقات جاری ہیں،اگربدعنوانی یا کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائےگی۔