Skip to content
21 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • میوزک کے تخلیق کاروں کی بھی سنی گئی،رائیلیٹی دینے کا سلسلہ شروع
  • News
  • Showbiz

میوزک کے تخلیق کاروں کی بھی سنی گئی،رائیلیٹی دینے کا سلسلہ شروع

News Editor 16 July, 2019
Musicians Check EMI

ملک کی قدیم میوزک کمپنی “ای ایم آئی”نے میوزک کے تخلیق کاروں کے فن کا اعتراف کرتے ہوئے رائلٹی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس کی پہلی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں نامور شخصیات کو رائلٹی کے چیک دئیے گئے

 

جن میں مرحوم موسیقار بخشی وزیر،ایم اشرف،نثار بزمی،شوکت علی،افشاں اور طافو خان شامل ہیں۔بخشی وزیر کا چیک ان کے بیٹے بوبی وزیر۔ایم اشرف کا ان کے بیٹے ایم ارشد اور شوکت علی کا چیک امیر شوکت علی نے وصول کیا۔

تقریب کے میزبان ڈاکٹر سہیل نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ای ایم آئی نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔آج کے دور میں ہم لوگ دوسروں کی کاوشوں کو سراہنے کی بجائے صرف تنقید کرتے ہیں۔

ای ایم آئی کے روح رواں عمید ریاض نے کہا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ماضی میں فنکاروں کو کاپی رائٹ اور رائلٹی بارے زیادہ معلوم نہیں ہوتا تھا لیکن اب دنیا ڈیجیٹل ہوچکی ہے۔اس سلسلے میں شعور بیدار کرنے کے لیے سیمنار بھی ہوں گے جبکہ فنکاروں کو حقوقِ دلوانے کے لئے ریڈیو،ٹی وی اور پیمرا سے بھی بات چیت جاری ہے ۔پاکستان میں یہ نظام لا رہے ہیں کہ سب کو ان کا حصہ ملے۔

طارق طافو نے اپنے والد کے مشہور گیت سناکر سماں باندھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ طافو خاں نے سات سو پچاس فلموں کا میوزک کمپوز کیا ہے۔ان کے بے شمار گیت بالی ووڈ میں کاپی کئے گئے۔ای ایم ائی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور گلوکار تنویر آ فریدی نے نثار بزمی کا چیک وصول کرتے ہوئے کہا کہ عمید ریاض جیسے لوگوں کی میوزک انڈسٹری کو اشد ضرورت ہے  کیونکہ یہ سب کے فن کی اہمیت جانتے ہیں

Post Views: 23

Post navigation

Previous: پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور
Next: زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے’زمین ایس مال‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Related Stories

Hina Altaf
  • Showbiz

Actress Hina Altaf reveals harassment during shooting

admin_qalam 17 May, 2026
Farhan Saeed
  • Showbiz

Girls think love will change a boy, it doesn’t happen’ Farhan Saeed

admin_qalam 16 May, 2026
Madiha Iftikhar
  • Showbiz

Whatever dream I have comes true, Madiha Iftikhar

admin_qalam 16 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram