لاہورمیں تھانہ غازی آباد کے ایس ایچ او جاوید اقبال چیمہ نے محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں علماء کرام سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لاہور(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ غازی آباد نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پرتمام مسالک کے لوگوں میں آگاہی اور امن امان کو برقراررکھنے کے حوالے سے بریفنگ دینا تھا۔
میٹنگ بڑے خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں علاقہ مکینوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔
تمام جرائم پیش عناصر کی گرفتاری اورممکنہ دہشت گردی کومدنظر رکھتے ہوئے اہل علاقہ نے مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور پولیس کو بروقت اطلاع کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ کے دوران معززین علاقہ نے ایس ایچ او جاوید اقبال چیمہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔