آرمی ایوی ایشن کاطیارہ راولپنڈی کےقریب گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سمیت 18 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی کے قریب گرکر تباہ ہوا، حادثے میں2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدارافضل، حوالدارابن امین اور حوالدر رحمت بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے کے دوران شہری آبادی پر گرا جس سے 12شہری شہید اور 12زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے حادثے کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جس نے قریبی مکانات کو اپنے لپیٹ میں لیا تاہم فائر فائٹرز کے عملے نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔