لاہور(نمائندہ خصوصی)صلاح الدین کی موت زہنی و جسمانی تشدد کے باعث ہوئی۔ملزم صلاح الدین کی دوسری پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف
اس سے قبل ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نو معمولی چوٹوں کی نشاندہی کی تھی جس پہ صلاح الدین کے والد کی درخواست پر دوبارہ قبر کشائی کی گئ اور پوسٹ مارٹم کروایا گیا پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی /لیب نے صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق صلاح الدین کی ہلاکت ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث ہوئی
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صلاح الدین کے جسم پر 3سے 4 سنیٹی میٹر اور 4 سے 5 سینٹی میٹر کے تشدد کے نشانات پائے گئے،اس کی گردن ،کہنی،کندھے، گھٹنے اور دائیں آنکھ اور دائیں ٹانگ پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جب کہ صلاح الدین کے پھیپھڑوں سے ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے اس کے گردے سکڑ گئے،
واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا جو کہ پولیس حراست میں ہی ہلاک ہو گیا تھا پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبی موت قرار دیا تھا