لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیماری کے باعث ای سی سے نام نکالنے کی درخواست کی گئی تھی
جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے نواز شریف کا نام ایی سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا،،
ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اب علاج کےلیے بیرون ملک جاسکیں گے
نواز شریف پچھلے اٹھارہ دن سروسز ہسپتال داخل رہے جہاں پر انکا علاج جاری تھا دو روزقبل انہیں سروسز سے انکی رہائش گاہ
جاتی عمرہ منتقل کیا گیا جہاں پر انکے زاتی معالج انکا علاج کر رہےہیں۔ آج پھر نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی اور انکے
پلیٹ لیٹس کم ہوکر چوبیس ہزار رہے گئے ہیں جو کبھی زیادہ اور کبھی کم ہوتے رہے ہیں میاں نواز شریف کا جنٹیک ٹیسٹ
کرنے کا کہا گیا تھا جو پاکستان سے کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے اس لیے میاں نواز شریف کو یہ ٹیسٹ کرانے کےلیے باہر جانا
ہوگا۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد یہ افواہیں مزید سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں کہ نواز شریف اور حکومت کی ڈیل ہوچکی ہے جس کے بعد میاں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔