• قلم کلب اردو
Monday, 4 August, 2025
Qalam Club
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home Analysis

یہ نہیں بدلے گا۔ تحریر:محمد ابرار

News Editor by News Editor
1 December, 2019
in Analysis, Politics
0 0
0

تحریر:محمد ابرار

اپنے ملک کی موجودہصورتحال دیکھ کر کچھ ایسا لگتا ہے کہ دنیاکا خالقپاکستان کے ان بے چارے بیس کروڑ افراد پر مہربانی فرما چکا۔ یہ بیچارے جو قسمت کے مارے ہیں، حالات کے دھتکارے ہیں، یہ جو اپنوں کے ڈسے ہیں اور جو ظالموں کے شکنجے میں پھنسے ہیں، لگتا ہے ان کے اب اچھے دن آنے والے ہیں۔

اسے موجودہ سیاسی ہنگامے کا کوئی ڈرامہ کہیں یا افسانہ، ساز ش کہیں یا آزمائش، سختی کہیں یا تلخی ، مگر موجودہ احتساب پاکستانی اشرافیہ کیلئے درد سر بن چکا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ملکی خزانے کو باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔

کرپشن کی گنگا میں نہانا کوئی نئی بات نہیں ۔۔ تاریخ کے پردے ہٹائیں تو ان پردوں میں کرپشن کے معماروں کے تعمیر کردہ محلات صاف نظر آتے ہیں۔ یہ صرف پاکستان کی کہانی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اسی طرح کے معمار نظر آئیں گےجنہوں نے اپنےحرص و ہوس کے محلات کے لئےاُمید اور آس کی کئی جھونپڑیاں مسمار کر دیں

تقسیم ہند سے قبل ہندوستان جو کہ اُس وقت (سونے کی چڑیا ) کہلاتاتھا۔ لٹیرے حملہ آور ہوئے اور یہاں کی دولت لوٹی سمیٹی،شہروں پر ہاتھ صاف کیے اور اپنے دیسوں کو چل دیئے۔

ان لٹیروں کی تاریخ سے گرد ہٹائیں تو عہد رفتہ کے آئینے میں صاف دکھائی دے گا کہ کس طرح سے ماضی میں بھی خزانوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔حالات کے ماروں کے ذہنوں کی دھول دھونے کیلئے مفاد پرستوں نے1757 میں جنگ پلاسی کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنی ساکھ قائم کی اور بنگال میں حکومت بنائی ۔ سب کچھ بدل جاتا ہے لیکن لوٹ مار کی کہانی یہاں بھی حسب سابق چلتی رہتی ہے۔گورے یہاں سے دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اور برطانیہ لے جاتے رہےجہاں انھوں نے بڑی جاگیریں ، جائیدادیں اور پارلیمان میں نشستیں خریدیںاور ’’ڈیوک‘‘ کہلائے۔ 1764 میں ہونے والی جنگ بکسر کے بعد دیوانی قوانین بھی فرنگیوں کو مزید طاقتور کیا اور اختیارات کی آڑ میں انھوں نے بھاری ٹیکسوں اور لگان سے مقامی لوگوں کا بھرکس نکال دیا ۔

1857کی جنگ آزادی کے بعدعوام کی حالت اور بھی پتلی ہوجاتی ہے فرنگی لٹیرے امن و امان کی آڑ لیکر مقامی لوگوں پرمظالم کی انتہا کرتے ہیں تو لوٹ مار کا بازار اور بھی گرم ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد 1947 کا دورآتا ہے۔۔ ایک لائن کھینچ دی جاتی ہے اور ہندوستان تقسیم ہوجاتا ہے ۔

حالات کے مارے جیسے کسی مسیحا کے انتظار میں ہوتے ہیں اور انھیں یوں اُمید بندھ جاتی ہے کہ وقتی طور پر جبر ہی سہی ، تلخ ہی سہی لیکن یہ وقت کٹ جائے گا پھر اپنا ملک ، اپنی دھرتی اور اپنا نظام ۔۔۔ لیکن ان امید پرستوں کی یہ امید برنہ آئیلیکن جب انہیں بیچ راہ لٹنے پرخبرہوئی تو یہ حقیقت ان پر کھلی کہیہ روایت تو وہی ہے لیکن راستہ نیا ہے۔

آزادی کے بعد حالات بدلے بھی تو اس طرح سے کہپہلے لٹیرے دولت لوٹ کر غزنہ، کابل اور لندن بھیجتے تھے آج ان وارداتیوں کا طریقہ واردات کچھ اور ہے اسلئے دولت خاص طریقوں سے لوٹ کر سوئس اور امریکہ کے بینکوں میں جمع کرائی جاتی ہے۔

کرپشن اور لوٹ مار کی داستان پاکستان میں اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ پاکستان کی تاریخ ۔ خواہ دور دس سالہ ہو یا پانچ سالہ نام نہاد ترقیاتی کاموں پر چاندی کے ورک چڑھا کر ہر دور میں بڑے بڑے جاگیرداروں سے لیکر کرپشن کنگ اور کرپشن کوئین سے ہوتے ہوئے، سوئس بینکوں , پانامہ کے ہنگامہ اور دبئی لیکس تک۔۔۔ ایک سے بڑھ کر ایک جادوگر اپنا کرتب دکھاتا رہا۔ تبدیلی کے وسیع دعوے کرنے والوں کے کارنامے پڑھ کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔

زمانہ بدلاتو وارداتیوں کا طریقہ بھی بدل گیا۔۔ پہلے بزور شمشیر قومی دولت لوٹی جاتی تھی اب جمہوری زنجیر سے لوگوں کو باندھ کرلوٹا جاتا ہے۔ پہلے بوریاں بھری جاتی تھیں اور اب بریف کیس ۔ پہلے لگان بلاواسطہ تھے تو اب بالواسطہ ٹیکس لگا کر عوام کی کمر توڑی جاتی ہے۔ پہلے صاحب بہادر کو خوش کرنے کا طریقہ کچھ اور تھا تو اب ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کو رام کرنے کا انداز کچھ اور۔۔

سنو! لیڈروں کی غلطیوں کو معجزہ کہنے والو۔۔۔ باہر پڑاپیسہ واپس لانے والو۔۔۔ فری علاج مہیا کروانے والو۔۔ ڈاکوں کو جپھی ڈالنے والو ۔۔۔ جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملانے والو۔۔

5ارب کی بجائے 50 روپے کے اسٹام پر مٹھائیاں کھانے والو۔۔۔۔ ایک واری فیر کے نعرے لگانے والو۔۔۔ مکے دکھانے پر شور مچانے والو۔۔۔ بارش سے پانی آنے کا راگ سنانے والو۔۔۔۔

یاد رکھو۔۔۔اک مکر ہے اک فریب ہے ۔۔ چہرے بدلتے رہیں گے ۔۔۔ادوار بدلتے رہیں گے ۔ان بدلتے ادوار میں بہت کچھ بدلا اگر نہ بدلا تو قصہ لوٹ مار کا۔۔۔ یہ نہیں بدلے گا۔

 


Tags: Be NuqtLahorePakistan
Previous Post

افشاں لطیف نے سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ڈاکٹر پرویز پرخاتون کو ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

Next Post

دور روزہ پاکستان پراپرٹی شوچھ 6 دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا

News Editor

News Editor

Next Post

دور روزہ پاکستان پراپرٹی شوچھ 6 دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا

Latest News

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 April, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 April, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 August, 2019

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور

16 July, 2019

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

0

12-Year-Old child Murdered by Molvi

0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

0

مزدوروں کا عالمی دن

0

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025

Modi Agitated, Railways Revived: PM Shehbaz Sharif’s Bold Address

29 July, 2025
Qalam Club

In modern times, social media has established itself as a reliable and trustworthy platform. But unfortunately some people are misusing it by posting false, baseless or stolen news for personal purposes. The "Qalam club" is being started as a jihad against such elements. It is the only platform for talented and experienced journalists to publish authentic news, unbiased comments and meaningful articles in good faith. Our doors are open to all those impartial friends who want to improve the society by making the facts public.
Note: The "Qalam Club" does not necessarily agree with the personal views of the authors

  • About us
  • Careers
  • Code of Ethic
  • Privacy Policy
  • Contact us

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In