Skip to content
7 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Crime/Courts
  • جنگل کا بادشاہ قیمت ڈیڑھ لاکھ، سفاری پارک کے 14 شیر فروخت کر دیئے گئے
  • Crime/Courts
  • Entertainment
  • Exclusive News
  • Lahore
  • Pakistan

جنگل کا بادشاہ قیمت ڈیڑھ لاکھ، سفاری پارک کے 14 شیر فروخت کر دیئے گئے

News Editor 22 April, 2020
Lion in safari park

لاہور(محمد منصور علی) جگہ کی کمی یا پھر بجٹ کی؟ سفاری پارک انتظامیہ نے 14 شیر فروخت کردیئے۔ سات جوڑوں کی قیمت 21 لاکھ وصول کی گئی ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف آصف مسعود کے مطابق پارک میں جگہ کم ہونے کی وجہ سےشیروں کو فروخت کیا گیا ہے۔ سفاری پارک میں مجموعی طورپر 39 شیر تھے جن کےلیے وہاں جگہ بہت کم تھی۔ ترجمان کے مطابق فی شیرایک لاکھ پچاس ہزارروپے میں فروخت کیا گیا۔

سفاری پارک میں مجموعی طور پر 39 شیر تھے جس میں 14 فروخت کرنے کے بعد ان کی تعداد 25 رہ گئی ہے۔ پارک مجموعی طورپر 250 ایکڑ پر محیط ہے جس میں 15 ایکڑ پر لائن ایریا بنایا گیا ہے۔ لائن ایرا میں شیروں کو رکھنے کےلیے آٹھ کیجز بنائے گئے ہیں جن کی فی کس لمبائی بیس فٹ اور چوڑائی چودہ فٹ ہے۔ ایک وقت میں کیجز میں سولہ شیروں کو رکھا جاتا ہے جبکہ باقیوں کو اوپن باہر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف پارک آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کے شیروں کو بیچنے کےلیے مارچ سے کام کیا جارہا تھا جو ایک مکمل پروسس کے بعد وائلڈ لائف کے رجسٹرڈ شدہ بریڈنگ فارم کو فروخت کیے گئے ہیں۔ چودہ شیروں کو مجموعی طور پر اکیس لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔

سفاری پارک کوسالانہ بجٹ 8 کروڑ روپے ہے جس میں ملازمین کی تنخواہیں اور پٹرول سمیت بجلی وغیرہ کے اخراجات کیے جاتے ہیں۔ سیاحوں سے ٹکٹوں کی مد میں وصول ہونے والے پیسوں سے شیروں اور دیگر جانوروں کی خوراک اور دیگر انتظام انصرام کیے جاتے ہیں۔ سفاری پارک ٹکٹوں کی مد میں سالانہ دو کروڑ پچیس لاکھ روپے اکٹھے کرتا ہے۔

ایک شیر روزانہ ایوریج 8 سے 10 کلو گوشت کھاتا ہے اور دودھ پیتا ہے سفاری پارک میں شیروں کو ہفتے میں پانچ دن بیف اور ایک دن چکن دیا جاتا ہے۔ اس طرح ایک شیر پر روزانہ 25سو جبکہ ماہانہ 75000 ہزار اور سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔

شیر کے جوڑے کی بریڈنگ کی جائے تو ساڑے تین ماہ کے دوران ایک شیرنی زیادہ سے زیادہ پانچ بچے دیتی ہے اس حساب سے سال میں ایک شیرنی تین بار بھی بچے دے تو دس سے پندرہ بچے ہوسکتےہیں۔

وائلڈ لائف کی جانب سے پہلی بار1998 میں بہاولپورسفاری پارک کے شیر فروخت کئے گئے تھے۔ سفارک پارک انتظامیہ کے مطابق 25 شیروں کےلیے یہ جگہ ابھی بھی کم ہے جس کےلیے مزید بارہ شیروں کو فروخت کرنے کی تیاری بھی کی لی گئی ہے۔

Post Views: 32

Post navigation

Previous: بازارحسن کی شہزادی سے ملاقات (پارٹ 1) تحریر:سمیع احمد کلیا
Next: پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کوہونے کا امکان ہے، خالد اعجاز مفتی

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram