لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ کمیونکیشن اینڈ ورکس پنجاب میں گریڈ 19 کے 32 افسران کے تقرروتبادلے کردیئےگئے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن ر اسد اللہ خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائیکٹر چیف انجینئر پنجاب سنٹرل زون لاہور زبیر لطیف کو گریڈ اٹھارہ سےانیس میں ترقی دینےکے بعد اپنے سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈیزائن پنجاب لاہور اعجاز احمد چیمہ کو سپرنٹینڈنگ انجینئرہائی وے فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ ٹیکنیکل چیف انجیںئربلڈنگ اعجاز الحق گل کو ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈیزائن پنجاب لاہورتعینات کردیا گیا۔
ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ رحیم یارخان محمد نعیم کو سپرنٹینڈنگ انجینئر ملتان تعینات کردیا گیا۔ وقاراحمد شعیب کو گریڈ انیس میں ترقی کے بعد سپرنٹینڈنگ انجینئر بہاولپور کام جاری رکھنے کا حکم، فیاض احمد بزادر کو گریڈ انیس میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر چیف انجینئربلڈنگ پنجاب اپنا کام جاری رکھنے کا حکم، کو سپرنٹینڈنگ انجینئربلڈنگ سرکل راولپنڈی جمشید احمد خان کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل چیف انجینئر لاہور تعینات کردیا گیا۔
ایگزیکٹیو انجینئرہائی وے راولپنڈی ایم اینڈ آرڈویثرن ون ساجد نثار کو سپرنٹینڈنگ انجینئر بلڈنگ ٹو روالپنڈی تعینات کردیا گیا۔ نوید احمد بھٹی کوگریڈ انیس میں ترقی کے بعد سپرنٹینڈنگ انجینئر ہائی وے راولپنڈی کام جاری رکھنے کا حکم، محمد قاسم سپرنٹینڈنگ انجینئر بلڈنگ گوجرانوالہ کو گریڈ انیس میں ترقی کے بعد اپنی سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم، سپرنٹینڈنگ انجینئر بلڈنگ فیصل آباد رانا سلیم افضل خان کو ترقی کے بعد اپنی سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جمیل احمد بصرہ کو کو ڈپٹی ڈائریکٹر برجز پنجاب پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہورکو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد سپرنٹینڈنگ انجینئرپنجاب ہائی ویز تعینات کردیا گیا۔ سپرنٹینڈنگ انجینئر ہائی ویز بہاولپورنورمحمد طارق ملغانی کوگریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعداپنی سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم، محمد ابراہیم مالک کوڈائریکٹرچیف انجینئرپنجاب ہائوس ڈیپارٹمنٹ لاہورکو گریڈ انیس میں ترقی دینے کے بعد اپنی سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم۔
سپرنٹیندنگ انجینئر شاہد محمود کوگریڈ 19 میں ترقی کے بعداپنی سیٹ پرکام جاری رکھنے کا حکم، ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ایم اے ڈویژن ساہیوال کو ترقی دینے کے بعد بعد ڈائریکٹر ٹیکنیکل چیف انجینئر پنجاب پی این ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ٹو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سید نفاست رضا کو ترقی دینے کے بعد اپنی سیٹ پرکام جاری رکھنے کا حکم۔
سپرنٹینڈنگ انجینئرنجم وحید کولاہوررنگ روڈ اتھارٹی سے ڈائریکٹرآراے ایم ایس چیف انجینئر پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات کردیا گیا،سپرنٹینڈنگ انجینئربلڈنگزلاہورظفراقبال کوگریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد اپنی سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم، سپرنٹینڈنگ انجینئر بلڈنگ لاہورعصمت شریف کوگریڈ 19 میں ترقی کے بعد کام جاری رکھنے کا حکم، ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے مکینیکل ڈویژن راولپنڈی یونس علی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔
ڈائریکٹرچیف انجینئرپنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ لیاقت حسین کوڈائریکٹر ٹیکنیکل چیف انجینئر پنجاب آراینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا، چیف انجینئر ہائی ویزراولپنڈی سرکل شوکت مسعود کو ڈائریکٹرچیف انجینئر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات کردیا گیا، ڈیزائن آفیسر چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ طاہرمحمود انجم کوترقی دینے کے بعد بعد سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ اے سرکل راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
ایگزیکیٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن چکوال بلال سعید اللہ ہاشمی کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کےبعد سپرنٹینڈنگ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ آرسرکل ملتان تعینات کردیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو ڈائریکٹرپنجاب پی این ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہور محمد خالد حفیظ کو ڈائریکٹر پی این ڈی ہائی وے پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہورتعینات کردیا گیا۔
ایگزیکٹیو انجینئربلڈنگ لاہورکوگریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹرکوچیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ لاہورتعینات کردیا گیا،ایگزیکٹیوانجینئربلڈنگ ڈویژن جہلم جمیل ارشاد کوگریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹراے اینڈ ڈبلیو ٹوچیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات کردیا گیا۔
ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن میانوالی محمد نواز کو کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد سپرنٹینڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا،ایگزیکٹیوانجینئر بلڈنگ ڈویژن نمبرٹوراولپنڈی سید ارشد رضاکوگریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آرسرکل راولپنڈی تعینات کردیا گیا،سپرنٹینڈنگ انجینئر سید شفقت حسین بخاری کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹر اے اینڈ ڈبلیو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ لاہورتعینات کردیا گیا،چیف ٹیکنیکل پی اینڈ ڈی بورڈ لاہورمیرمحمدعثمان کوچیف آر اینڈ ڈی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہورتعینات کر دیا گیا۔
تمام افسران کے تقرروتبادلوں کو نوٹیفکیشن سیکرٹری کمیونکیشن اینڈ ورکس پنجاب اسداللہ خان نے جاری کردیا۔