اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹمز کے گریڈ 20 کے 25 افسران کے مختلف شہروں میں تبادلے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس محمد زاہد کھوکھرکو ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈتعینات کردیا گیا۔ عبدالقادر میمن کو کلکٹرکسٹم کراچی سے کلکٹرماڈل کسٹم محمد بن قاسم پورٹ، محمد عدنان اکرم کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آرملتان سے کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمزاسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
فیاض انور کو کو کلیکٹر ہر ماڈل کسٹمز کمپلائنس ملتان سے ڈائریکٹرہرانٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد، عرفان الرحمٰن خان کو چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹراسلام آباد سے سے کلکٹرایم سی سی سی اینڈ جے آئی اے پی کراچی، صائمہ شہزاد کو کلکٹرماڈل کسٹمز اپریزمنٹ اینڈ فسیلیٹیشن فیصل آباد سے ڈائریکٹرٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز لاہور تعینات کر دیا گیا۔
فیروزعالم جنجوا کو کلکٹر ماڈل کسٹمز جے آئی اے پی کراچی سے ڈائریکٹر آف آئی او سی او ساؤتھ کراچی، محمد یعقوب کو کلکٹر ماڈل کسٹم انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ سے ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی، زاہد علی بیگ کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر راولپنڈی سے کراس بارڈر کرنسی موومنٹ ایف اے ٹی ایف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آراسلام آباد کا چارج دے دیا گیا۔
ممتاز علی کھوسو کوکلکٹرماڈل کسٹمز پورٹ محمد بن قاسم کراچی ڈائریکٹرٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز کراچی، محمد عرفان جاوید کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آرکراچی سے چیف ماڈل کسٹمزانفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ، سید اسد رضا رضوی کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹراسلام آباد سے ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن لاہوراورتعینات کردیا گیاان کو ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر ملتان کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
انجینئرریاض احمد میمن کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز کراچی سے کلیکٹر ماڈل کسٹمز ز اپریزمنٹ اینڈ سینیٹیشن ایسٹ کراچی، ڈاکٹر محمد ندیم میمن کو کو کلکٹرکسٹمز ز اپریزمنٹ اینڈ سینیٹیشن ایسٹ کراچی سے کلکٹرکسٹمزاپیل کراچی، امجد الرحمان کو کو کلکٹر ماڈل کسٹمزاپریزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن لاہورسے ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ پشاور، فیاض علی کو ڈائریکٹرٹرنزٹ ٹریڈ پشاورسے کلکٹر ماڈل کسٹمزسیالکوٹ آصف عباس کوکلکٹرماڈل کسٹمزسیالکوٹ سے کلکٹرکسٹم لاہوراورمنیزہ مجید کو ڈائریکٹران پٹ آوٹ نارتھ لاہورسے کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ آف انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان تعینات کردیا گیا۔ صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز لاہورسے کلکٹر ماڈل کسٹمز اپریزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن فیصل آباد، سعودیہ منیب کوڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آرلاہورسے ڈائریکٹرآئی او سی اوسینٹرلاہورتعینات کردیا گیا۔
عبدالوحید مروت کوڈائریکٹرکراس بارڈر کرنسی موومنٹ سینٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آراسلام آبادسے کلکٹرماڈل کسٹمزاپریزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن کوئٹہ تعینات کردیا گیا اوران کوڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ محمد محسن رفیق کو چیف بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹراسلام آبادسے کلکٹرماڈل کسٹمزاپریزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن لاھوراورحسن ثاقب شیخ کوڈائریکٹرآپریشنز انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد، چیف آپریشن مینجمنٹ کسٹمززایف بی آرہیڈ کوارٹراسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
سید فواد علی شاہ کوایڈیشنل کلکٹرماڈل کسٹمزپورٹ محمد بن قاسم کراچی سے کلکٹر آپریشن ماڈلزکسٹم پورٹ محمد بن قاسم کراچی تعینات کردیا گیا۔ محمد سلیم میمن کو سیکٹری کسٹم ونگ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹمز حیدرآباد آباد، سیکرٹری کسٹم ونگ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹراسلام آباد سے ایڈیشنل کلکٹرماڈل کسٹمزانفورسمنٹ تعینات کردیا گیا