لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے یواین پاپولیشن فنڈ پنجاب بھی سب سے آگے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو21 ہزار6سو80 احتیاطی کٹس،این نائنٹی فائیوماسک، گلوز سرجیکل ماسک سمیت دیگر سامان ہینڈ اوورکیا۔
گنگارام ہسپتال لاہورمیں ہیڈ آف یواین پاپولیشن فنڈ پنجاب شعیب احمد نےوزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد سےملاقات کی اور فرنٹ لائن پر لڑنےوالے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ شعیب احمد نے یواین پاپولیشن فنڈ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کےلیے 21 ہزار6سو80 حفاظتی کٹس ہینڈ اوور کیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرووائس چانسلراور سروسزہسپتال کے ایم ایس کو بھی حفاظتی کٹس سمیت این نائنٹی فائیو ماسک اور گلوز سمیت دیگر حفاظتی سامان دیا گیا۔ ہیڈیواین پاپولیشن فنڈ شعیب احمد نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں یواین کی جانب سےپوری سپورٹ کی جائے گی۔ یواین پاپولیشن کی جانب سے گنگارام اور سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کوکورونا میں مبتلا حاملہ خواتین کی ڈلیوری اور کورونا سے بچائو کےلیے ورکشاپس بھی کرائیں گئیں ہیں جس میں انٹرنیشنل ٹرینرز نے ڈاکٹرز کو ٹرین کیا۔