Skip to content
12 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Analysis
  • پاکستان، ایک اسلامی نظریاتی ریاست!
  • Analysis

پاکستان، ایک اسلامی نظریاتی ریاست!

News Editor 14 August, 2019
Pakistan flag

تحریر: عبداللّٰہ ماحی

پاکستان کسے کہتے ہیں؟ پاکستان ہے کیا؟ صرف ایک علاقائی ریاست؟ صرف ایک جغرافیائی حدود پر مشتمل زمین کا ٹکڑا؟  صرف علاقائی تنازعہ کے نتیجے میں بننے والی کوئی ریاست؟ کوئی قوم پرستوں کی ریاست؟ ایک زبان والوں کی ریاست؟ دوسری بہت ساری ریاستوں کی طرح ایک عام ریاست؟ نہیں، نہیں، ہرگز نہیں!

پاکستان ایک نظریہ ہے۔ ایک سوچ ہے۔ اس کی ایک نظریاتی ساکھ ہے۔ وہ نظریہ اسلام کا نظریہ ہے۔ وہ دو قومی نظریہ ہے۔ اس ریاست کے خمیر میں یہ نظریہ گوندھا ہوا ہے۔ جس طرح خمیر سے پانی الگ کرلینا ممکن نہیں، اسی طرح پاکستان اور اسلام کو الگ الگ کرنا ممکن نہیں۔ جو ناممکن کو ممکن کرنے کی کوشش کرے وہ ناکام و نامراد ہی ہوگا۔ مٹ جائیں گے۔ فنا ہو جائیں گے، لیکن ان شاءاللہ پاکستان کی اس شناخت کو ختم نہ کرپائیں گے۔

آج اگر کوئی پاکستان اور اسلام کو الگ الگ کرنے کی بات کرتا ہے وہ تاریخ سے بہت بڑی غداری کرتا ہے۔ وہ زمینی حقائق کا انکاری ہے۔ وہ حقائق کو مسخ کررہا ہے۔ وہ اپنے متبعین کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہے۔

ٹوٹے پھوٹے شواہد پیش کرکے پاکستان کو سیکیولر ثابت کرنے والے درحقیقت حقائق سے آنکھیں پھیر رہے ہیں۔ وہ حقائق کی دنیا میں نہیں رہتے۔ خوابوں کی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ انہیں چاہئے کہ خوابوں کی دنیا سے باہر آکر حقائق کی دنیا میں قدم رکھیں اور دیانت کے ساتھ تعمیرِ پاکستان کے مراحل کا جائزہ لیں، شاید وہ حقیقت تک پہنچ جائیں۔

بعض چیزیں ایسی ظاہر باہر ہوتی ہیں کہ ان پر دلائل کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ پاکستان کا تو بچہ بچہ نعرہ لگاتا ہے کہ: پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ الااللہ! لیکن بعض لوگ پھر بھی اس قوم کو سیکیولر ازم کا سبق پڑھانے میں لگے ہیں۔

اس قوم کو اندھیروں میں نہ دھکیلو، حقائق سے اندھا نہ کرو، ہوش کے ناخن لو۔

ہمیں تو پاکستان کی قدر اس وقت محسوس ہوتی ہے جب دیکھتے ہیں کہ بعض غیر مسلم ملکوں کی مسلم اقلیتوں کے رہنما مسلمانوں کے مقتدا ہوتے ہوئے عام مسلمانوں کو سیکیولر ازم کے فضائل گنوارہے ہوتے ہیں۔ ان کی اس بے چارگی کا عالم دیکھ کر ہماری پاکستان سے محبت اور بڑھ جاتی ہے۔

سیکیولر ازم ایک دھوکہ ہے۔ یہ اسلامی نظام کے خلاف ایک باغیانہ نعرہ ہے۔ آج اگر آپ سیکیولر کہلائے جانے والے ملکوں کے حالات کا بغور جائزہ لیں تو خوب اچھی طرح سمجھ جائیں گے کہ درحقیقت یہ نعرہ اسلام کی طاقت سے خوف کھا کر مغربی قوتوں کی طرف سے ایجاد کیا گیا ہے۔ اصل میں یہ نعرہ مذہبی آزادی کا نعرہ نہیں بلکہ اینٹی اسلام نعرہ ہے۔

بہرحال اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے بعض نادان ہم وطنوں کو ہدایت دے، وہ حقیقت کو سمجھیں اور سیکیولر ازم کی بھول بھلیوں سے باہر آجائیں۔

 

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا کالمسٹ یا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر بمع اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کردیجیے.

 

Post Views: 10

Post navigation

Previous: PTI Singer Inzimam
Next: حکومت پاکستان کی جانب سے 116 شخصیات کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

Related Stories

54463b79-cb02-4f4c-b024-62a656bbad6d
  • Analysis

History of Holi

News Editor 16 March, 2025
180115183103-20180116-world-leaders-collage-updated
  • Analysis
  • International

A Changing World, A Helpless Pakistan

News Editor 15 March, 2025
105764133-1551272772367ap_19058281561730
  • Analysis

Pakistan’s Dilemma: A Nation at War with Time

News Editor 13 March, 2025

You may have missed

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
Prime Minister
  • Pakistan

Pakistan Navy Chief meets Prime Minister, discusses professional matters

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram