لاہور(ویب ڈیسک) 2018 میں جب عرفان خان کو اپنے مرض کے بارے میں پتا چلا تھا تو انھوں نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عرفان خان عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا شکار تھے یہ بیماری انسانی جسم میں ان خلیوں کو متاثر کرتی ہے جو خون کے بہاؤ میں ہارمونز خارج کرتے ہیں۔ انھیں منگل کو ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا تاہم اس وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انھیں ہسپتال لے جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔
ہسپتال نے صرف ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا تھا۔عرفان خان کو بڑی آنت کے انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ تاہم بدھ کو عرفان خان کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔
گذشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم بھی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئی تھیں
گذشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم بھی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئی تھیں لیکن ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ انھوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
2018 میں جب عرفان خان کو اپنے مرض کے بارے میں پتا چلا تھا تو انھوں نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گذشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔’
مرض کے بارے میں علم ہوتے ہی عرفان خان علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے اور تقریباً ایک برس وہاں رہنے کے بعد مارچ 2019 میں انڈیا واپس آئے تھے۔
واپسی کے بعد عرفان خان نے دوبارہ کام بھی شروع کیا تھا اور چند ماہ قبل ان کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ بھی ریلیز ہوئی ہے۔ انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑتی رہی۔ ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔
عرفان خان نے اپنے کریئر میں بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔
ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائلڈر مین شامل ہیں۔