Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Analysis
  • دھندہ ہے پر گندا ہے، آصف سلیم
  • Analysis

دھندہ ہے پر گندا ہے، آصف سلیم

News Editor 25 August, 2019
KSA and Iran conflict over oil

آصف سلیم

سعودیہ بین القوامی سطح پہ پیٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹ میں لیڈرشپ کیلئے نکلا ھوا ھے۔ پاکستان، ساوتھ افریقہ، کوریا، چین اور انڈیا میں  سرمایہ کاری سعودیہ کے ویژن 2030 کا حصہ ھے۔ اسکے ساتھ ساتھ سعودیہ پیٹروکیمیکلز مارکیٹ میں بھی مناپلی کی منصوبہ بندی کر چکا ھے۔ اسی سوچ کے تحت سعودیہ نے اپنی پیٹروکیمیکلز پروڈیوسنگ کمپنی SABIC اور ARAMCO کو مرج کر دیا ھے کیونکہ ARAMCO بھی اب پیٹروکیمیکلز پروڈیوس کر رہی ھے اور دونوں سرکاری کمپنیاں مارکیٹ میں ایک دوسرے کے مقابل آ جاتی تھیں جس سے کسی کو ایک کو پیچھے ہٹنا پڑتا جو کہ مالی نقصان کی وجہ بن رہا تھا، دوسری طرف انہی دونوں کمنیوں کے دنیا میں 100 سے زائد ممالک میں الگ الگ دفاتر کی ایڈمنسٹریشن اور مارکیٹنگ کاسٹ بھی سعودی حکومت کو ہی مالی نقصان پہنچا رہی تھی۔

دوسری طرف خطے کا کاروباری حریف ایران چونکہ مالی لحاظ سے کمزور ھے،جبکہ کوالٹی کے لحاظ سے بھی ایرانی تیل پانچویں چھٹے نمبر پر ہے اس لئے ایران سعودیہ سے کاروباری مقابلے کی سکت نہیں رکھتا، لہذا ایرانیوں نے سعودیہ کو پچھاڑنے کیلئے سیاسی محاذ کا انتخاب کیا ہے۔ انڈیا اور چین ایران کی مارکیٹ ہے جو عنقریب سعودیہ اس سے چھین لے گا، یمن، شام، لبنان، عراق کے بعد پاکستان سعودیہ کی مارکیٹ ہے جسے ایران اپنے سروائیول کیلئے چھیننا چاہ رہا ہے

کشمیر پہ سعودی و ایرانی موقف انکی کاروباری پالیسیوں کا حصہ ہے، اس معاملے میں امہ امہ کرنے والے دوستوں سے گزارش ہے کہ افغانستان پہ سوویت حملے کے وقت ایران کی امت پسندی کیوں ظاہر نہ ہوئی اور امریکی حملے کے وقت پاکستان و ایران دونوں سہولتکاروں میں کیوں شامل رہے، یقینا اپنے اپنے ملکی مفادات نے ہمیں سہولتکار بننے پہ مجبور کئے رکھا۔ مزید یہ کہ چاہ بہار کی پورٹ انڈیا کو دینے سے بلعموم امت اور بلخصوص پاکستان کی کون سی خدمت کی ؟

آپ احباب سے گزارش ہے کہ امہ امہ کا راگ الاپنے کے بجائے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں جہاں گھر اورخاندان کے افراد ایک دوسرے کیلئے بغض سے بھرے پڑے ہیں، جہاں چپڑاسی سے لیکر گریڈ 22 کے افسر تک اور ویلج کونسل کے ممبر سے لیکر پارلیمنٹ کے ممبر تک اکثریت کسی نہ کسی قسم کی بدعنوانی میں شامل ہے، جہاں سبزی فروش سے لیکر ٹریڈرز و پروڈیوسر تک اکثریت کوالٹی و کوانٹٹی میں ڈنڈی مارنے کو مارکیٹنگ ٹول اور اپنی عقلمندی سمجھتے ہیں۔ جب تک مملکت پاکستان دوسروں کے سہارے پہ چلتا رہے گا تو آپکو بھی کبھی ایرانی اور کبھی سعودی استعمال کرتے رہیں گے، لہذا پہلے اپنے آپ کو اپنے وسائل اور بل بوتے پر زندہ رکھنے کی صلاحیت پیدا کریں پھر بین القوامی معاملات میں برابری کے تعلقات کی توقع رکھیں

 

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔
Post Views: 17

Post navigation

Previous: اینٹی کرپشن اسٹیبلمشمنٹ نے 90 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی زمین واگزار کروالی
Next: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تقرروتبادلوں پر پاپندی عائد کردی

Related Stories

54463b79-cb02-4f4c-b024-62a656bbad6d
  • Analysis

History of Holi

News Editor 16 March, 2025
180115183103-20180116-world-leaders-collage-updated
  • Analysis
  • International

A Changing World, A Helpless Pakistan

News Editor 15 March, 2025
105764133-1551272772367ap_19058281561730
  • Analysis

Pakistan’s Dilemma: A Nation at War with Time

News Editor 13 March, 2025

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram