Skip to content
20 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Analysis
  • طاقت کے ذریعے کامیابی ممکن نہیں، عمران اللہ مشعل
  • Analysis

طاقت کے ذریعے کامیابی ممکن نہیں، عمران اللہ مشعل

News Editor 4 August, 2019
Imran ullah mashal

 

عمران اللہ مشعل

بھارت پر یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ جیسے ہی وقت گزرتا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر پر اسکی گرفت کمزور پڑ رہی ہے جس کا ثبوت حالیہ انڈیا کی ہٹ دھرمی اور ریاستی دہشت گردی ہے۔

طاقت کے زور پر دنیا کی تاریخ میں آج تک کسی کو فتح ممکن نہیں ہوئی ہے ،وقتی طور پر فتح یا کامیابی تو مل سکتی ہے لیکن اسکے مستقبل کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ہے کہ آیا یہ فتح برقرار رہے گی یا نہیں۔

انڈیا طاقت کے بل بوتے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے جس میں ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں مگر اتنا ظلم اور وحشانہ طاقت کے استعمال کے باجود تحریک آذادی میں زرا برابر بھی فرق نہیں آیا۔ کشمیری مائیں ،بہنیں نوجوان اور بزرگ سیسہ پلائی دیوارا ثابت ہورے ہیں اور مسلسل اپنی ثابت قدمی سے انڈیا کی طاقت کو خاک میں ملاتے آئے ہیں

اب حالیہ کشیدگی جس میں ایک بار پھر انڈیا طاقت کے بل بوتے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز ظلم و ستم کررہی ہے اور کشمیری پہلے سے زیادہ مظبوط بن رہے اور تحریک آذادی کا نیا دور شروع ہورہا ہے کشمیری فتح مبین حاصل کرنے جارہے ہے۔

تقسیم ہند کے بعد کشمیر ایک الگ ریاست تھی جسے یہ حق حاصل تھا کہ الگ رہے یا پاکستان انڈیا میں کسی ایک کے ساتھ ضم ہوجائے لیکن بھارت نے فوج کشمیر میں لاکر اپنا قبضہ جمایا تب سے ظلم جاری لیکن آج تک ایک رتی برابر کشمیریوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکی۔

اب پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ڈائریکٹ انڈیا فوج کو جواب اسلیے نہیں دے سکتی ہے عام عوام متاثر ہوتی ہے اور نقصان کشمیریوں بھائیوں کا ہوتا ہے لائن آف کنٹرول پے بھر پور جوابی کاروائ اور منہ توڑ جواب سکینڈز میں ہی دیا جاتا ہے اور ہمیشہ بھارتی افواج کو پسپائی پر مجبور کیا ہے۔

حکومت اور میڈیا کو چاہیے کہ جتنا زیادہ ہو دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے اور ساتھ ساتھ برادر اسلامی ممالک کو بھی جگانہ ہوگا اس صورت حال میں انکی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے

جب انکو ضرورت پڑتی ہے تو سب سے پہلے پاکستان کی طرف دیکھتے ہے اور ہماری ضرورت کے وقت خاموشی یہ عمل مسلم امہ کی اتحاد کے ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے

او آئ سی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہے اور تمام اسلامی ممالک او آئ سی کے پلیٹ فارم سے انڈیا کو جواب اور اقوام عالم کو انڈیا کی ظلم و ستم سے آگاہ کرنا چاہیے

وہ وقت دور نہیں جب انڈیا کی بھی ایک دن پسپائ کا شکار ہوئ اور الٹے پاوں کشمیر سے بھاگ جائیگی اور انکا غرور اور طاقت فرعونیت سب خاک میں خاک میں مل جائے گا

نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اندرونی سیاست اور سازش سے فوج کے خلاف کسی بھی پروپینکنڈے کا شکار نہ ہو گھر کا معاملہ گھر میں حل ہوگا مگر کشمیر کے معاملے پر حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا تب ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں

 

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Post Views: 17

Post navigation

Previous: یکساں نظام تعلیم کا خواب یکساں زبان کے بغیر ممکن نہیں!
Next: ”جنسی آزادی” جنسی مسائل کا حل یا وجہ ؟ ڈاکٹر عزیر سرویا

Related Stories

54463b79-cb02-4f4c-b024-62a656bbad6d
  • Analysis

History of Holi

News Editor 16 March, 2025
180115183103-20180116-world-leaders-collage-updated
  • Analysis
  • International

A Changing World, A Helpless Pakistan

News Editor 15 March, 2025
105764133-1551272772367ap_19058281561730
  • Analysis

Pakistan’s Dilemma: A Nation at War with Time

News Editor 13 March, 2025

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram