Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Analysis
  • خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے، وزیر اعظم صاحب کے نام ایک خط
  • Analysis

خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے، وزیر اعظم صاحب کے نام ایک خط

News Editor 5 September, 2019
PM IK Profile Picture

سعدیہ سلیم بٹ

خان صاحب!
السلام علیکم!
میں شروع کروں گی 2007 سے جب زمانہ طالبعلمی ختم ہوا تھا اور ابھی روزگار کی تلاش جاری تھی۔ ایسے میں فارغ وقت گزارنے کے لیئے انٹرنیٹ کا سہارا لینا شروع کیا۔ ایک تو یہ کہ نوکری کی تلاش کا یہ ذریعہ تھی اور دوسرا حصول علم کا سلسلہ ہو جاتا تھا۔ سیاست میرا ہمیشہ سے پسندیدہ مضمون ہے۔ اور زرداری اور شریف خاندان مجھے ازل سے ناپسند ہیں۔ ایک دن ڈھونڈتے ہوئے تحریک انصاف کی ویب سائٹ ملی۔ پتہ لگا ممبر شپ چل رہی ہے۔ میرا تعلق ایک انتہائی غیر سیاسی خاندان سے ہے۔ ہم میں بچیاں سیاسی وابستگی صرف ٹی وی دیکھتے ہوئے ہی ظاہر کرتی تھی۔ اگرچہ میں ہمیشہ کی باغی تھی لیکن کچھ دیواریں توڑنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیئے آپ کی تنظیم کی رجسڑڈ ممبر تو نہ بن سکی۔ البتہ وہی سے دیکھا آپ ٹوئیٹر پر ہیں تو وہاں آ گئے۔ کچے ذہنوں میں یہی سودا تھا کہ جیسے قائد کا ساتھ طالب علموں نے دیا، ویسے ہی ہم آپ کا ہراول دستے ہوں گے۔ آپ پر بھروسہ بہت تھا، ابھی بھی ہے لیکن کچھ ملال ہیں۔ انہیں کے لیئے آپ کو براہ راست مخاطب کر رہی ہوں۔ آپ کا ساتھ دینے کی وجہ آپ کی شخصیت کا کرزمہ نہیں تھا۔ کیونکہ وہ ہمارے کسی کام کا نہیں۔ آپ کا ساتھ صرف اس لیئے دیا کہ آپ کو شوکت خانم جیسا کام کرتے دیکھا تھا۔ آپ کی نیت اور ایمانداری پر یقین تھا۔
دو ہزار آٹھ کا الیکشن آپ نے نہیں لڑا۔ سخت مایوسی ہوئی۔ لیکن ابھی ملکی حالات بظاہر اتنے خراب نہیں تھے۔ چاہے غلط طریقے سے ہی لیکن عوام کو معاشی ریلیف تھا۔ دو ہزار تیرہ میں ہم آپ کے ساتھ روئے ہیں اور آپ کے ساتھ ہنسے ہیں۔ ہسپتال میں آپ رہے ہیں، درد ہم نے محسوس کی ہے۔ ہر موقع پر جب عوام پر ظلم ہوتا تو ہم یہ سوچتے یہاں آپ ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔ ہمیں نفرت تھی ان دو خاندانوں سے جن کی خاموش غلامی میں ہم مبتلاء تھے۔ لیکن ہم نے امید نہیں توڑی۔ ایک آنے والی صبح کا خواب ہمارے دلوں کے تہہ خانوں میں پلتا رہا۔ آپ کو دئیے گئے دشنام ہم نے اٹھائے۔ آپ کے لیئے گالیاں ہم نے سنی۔ آپ نے تو کسی کا منہ نہیں توڑا، آپ کے لیئے ہم کھڑے ہوتے رہے۔
پچیس جولائی ہماری زندگیوں میں اتنا ہی یادگار ہے جتنا کسی بہت اپنے کے لیئے اتنی بڑی کامیابی کا دن یادگار ہو۔ ہم نے گیارہ سال جس خواب کو پالا تھا، اب وہ آنکھ کی پُتلی سے نکل کر روز روشن کی طرح سامنے آ رہا تھا۔ ہم ووٹ ڈالنے ایسے گئے تھے جیسے لوگ حج کرنے جاتے ہیں۔ چناؤ آپ کا ہوا، خوشی سے نیند اور بھوک ہماری اڑی۔
خان صاحب!
آپ تو ہم سب کو انفرادی طور پر جانتے بھی نہیں۔ کم از کم راقم کو تو بالکل بھی نہیں۔ سو یہ نہ سمجھیے کہ میں آپ سے ان سب باتوں کا ذکر کسی منفعت کے حصول کی خاطر کر رہی۔ میں نے پڑھا ہے جب اللہ سے دعا قبول کروانی ہو تو اللہ کے لیئے کی گئی نیکی یاد کرواتے ہیں۔ آپ خدا ترس ہیں۔ آپ کو یہ سب اس لیئے بتا رہے کہ آپ کو سمجھ آئے کہ ہمارا آپ پر حق ہے۔ آپ کو ہم نے بادشاہ نہیں، صرف بڑا چنا ہے۔
خان صاحب اگرچہ معیشت کے حالات دگرگوں ہیں لیکن معاشیات کا طالب علم اور کوچہ سود خوراں سے تعلق ہونے کی وجہ سے مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ آپ کی کوششیں غلط سمت میں نہیں ہیں۔ ہاں آپ سے غلطیاں مسلسل ہو رہی ہیں۔ اگرچہ مہنگائی نے اس وقت کمر توڑ رکھی ہے لیکن کم از کم مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ یہ آپ کا کیا دھرا نہیں ہے۔ ہاں ایک گلہ ہے کہ اب آپ کو سال ہو چکا ہے۔ ہم آپ کے درباریوں کی طرح وہ نہیں بول سکتے جو کانوں کو بھلا لگے۔ صرف یہ کہیں گے کہ رفتار خاصی سست ہے۔ آپ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک آپ کی ٹیم بہترین نہ ہو۔ اور خان صاحب! بندوں کو پرکھنے میں آپ بہت کمزور ہیں۔
خان صاحب! ہم تو ٹیکس بلا جھجک دے رہے۔ میں تو وہ بندہ ہوں کہ میں نے ٹیکس کلچر پر باقاعدہ ترغیب دی ہے لوگوں کو بساط بھر۔ لیکن خان صاحب! یہ کیا کہ آپ نے تین سو ارب معاف کر دئیے۔ خان صاحب آپ کو پتہ ہے تین سو ارب میں کتنے غریبوں کے کتنے دن گزر سکتے تھے؟ خان صاحب! اگر میں یہ کہہ دوں کہ “بے شرم آدمی! تمہارے باپ کا پیسہ تھا جو بھول جائیں” تو کیسا لگے گا۔
اس کے بعد آپ کی سب سے اچھی بات اپنی غلطیوں کو سدھار لینا ہے۔ دنیا اسے یو ٹرن بلائے لیکن ہم اسے ارتقا بلاتے۔ خان صاحب آپ کا وسیم اکرم پلس اس عہدے کے قابل نہیں ہے جو آپ نے اسے دے دیا ہے۔ ہم آپ کے یو ٹرن کے منتظر ہیں۔
اور اب وہ بات جس کی تکلیف نے مجھے یہ خط لکھنے پر مجبور کیا۔
خان صاحب اللہ آپ کے بچوں کو زندگی دے! لیکن کل کو قاسم اور سلیمان کی اولاد ہو اور ان کے سامنے قاسم اور سلیمان کو گولیاں مار دی جائیں تو کیا آپ کو درد محسوس ہو گا؟ آپ کا جواب نہ میں ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ آپ باپ ہیں۔ خان صاحب پھر آپ کو ساہیوال والے سانحہ کا درد کیوں محسوس نہیں ہوا۔ اگر محسوس ہوا تو آپ کے پاس کون سے اختیار کی کمی رہ گئی تھی جس نے آپ کو بے حس ہونے ور کان لپیٹ لینے پر مجبور کیا؟
خان صاحب صلاح الدین کا سنا ہے؟ بس ایک ٹویٹ خان صاحب؟ کیا صلاح الدین واپس آ جائے گا۔ حضرت عمر نے کہا تھا کہ کسی بھوکے نے بھوک سے مجبور ہو کے چوری کی تو گورنر کے ہاتھ کاٹے جائیں گے۔ آپ نے پہلی تقریر میں کہا تھا خود میں بطور قوم رحم پیدا کریں۔ جو درد سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مشعال خان کی دفعہ جاگا تھا، وہ اب کیوں نہیں جاگا؟ کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ پنجاب پولیس خون کی بھوکی پولیس ہے۔ کیا آپ کے پاس اس مجرمانہ غفلت کا کوئی جواب ہے جو آپ نے برتی ہے؟ کیا یہ ہے وہ پولیس کلچر جس کے ہمیں خواب دکھائے تھے۔
خان صاحب!
مجھ جیسے دیوانوں کے لیئے پرانے خاندانوں کی غلامی میں واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ آپ ناکام ہوئے تو عوامی انقلاب آئے گا جو خونی ہو گا۔ اور خان صاحب تاریخ بتاتی ہے ایسے انقلابوں کا پہلا شکار سربراہ حکومت ہو جاتے ہیں۔ اپنے دشمن پہچانیئے اور وہ وعدے وفا کیجیے جن کی سیڑھی پر آپ اس تخت پر آئے ہیں۔ صلاح الدین واپس نہیں آ سکتا لیکن کسی ور بوڑھے کاندھے پر صلاح الدین کا دکھ نہ ڈالیں۔ ورنہ خان صاحب یاد رکھیں!

پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مقابل تو بتاؤ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا

والسلام
سعدیہ سلیم بٹ
04 ستمبر 2019

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@e.qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔
Post Views: 15

Post navigation

Previous: تاریک عدسوں والی عینک ،محمد عامر خاکوانی
Next: راولپنڈی کرپشن،غفلت اوراختیارات کا ناجائزاستعمال8 پولیس انسپکٹرنوکری سے فارغ

Related Stories

54463b79-cb02-4f4c-b024-62a656bbad6d
  • Analysis

History of Holi

News Editor 16 March, 2025
180115183103-20180116-world-leaders-collage-updated
  • Analysis
  • International

A Changing World, A Helpless Pakistan

News Editor 15 March, 2025
105764133-1551272772367ap_19058281561730
  • Analysis

Pakistan’s Dilemma: A Nation at War with Time

News Editor 13 March, 2025

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram