لاہور(ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ترین فیس بک اپیلیکشن کی انتظامیہ نے اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کے ساتھ گپ شپ اور اپنی فیلنگز شیئر کرنے کےلیے نئے “ای موجی” سمبل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان فیس بک الیگزینڈرووائیکا نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس میں اپنوں کو منفرد انداز میں اپنے احساسات شیرکرنے کےلیے نئے فیس بک ای موجی سمبل متعارف کرارہےہیں۔
We’re launching new Care reactions on @facebookapp and @Messenger as a way for people to share their support with one another during this unprecedented time.
We hope these reactions give people additional ways to show their support during the #COVID19 crisis. pic.twitter.com/HunGyK8KQw
— Alexandru Voica (@alexvoica) April 17, 2020
انہوں نے کہا کہ “ای موجی” سمبل آئندہ ہفتے کے دوران فیس بک میں شامل ہوجائیں گے۔جس کے بعد دنیا بھر کے فیس بک یوزرز ان سمبلز کے ذریعے اپنے پیاروں کو اپنے جذبات سے آگاہ کرسکیں گے۔
الیگزائنڈرو وائیکا نے کہا ” ہم امید کرتےہیں کہ یہ ردعمل لوگوں کو کورونا وائرس بحران کے دوران اپنی حمایت ظاہر کرنے کےلیے اضافی طریقے فراہم کریں گے”۔
پانچ سال قبل فیس بک ایپ نے ایموجی کی آپشنز کو اپنے فیچرز میں ایڈ کیا تھا۔
الیگزائنڈرو وائیکا نے کہا کہ فیس بک ایپ کےساتھ یہ ایموجی فیچر فیس بک مسینجر میں بھی آئندہ ہفتے ایڈ ہوجائے گا۔ جس کےبعد دنیا بھر میں موجود فیس بک صارفین ان ایموجیز کی نئی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کرکے اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرسکیں گے۔
یاد رہے اس وقت دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد فیس بک کو میسیجز اور ویڈیوچیٹ کےلیے استعمال کررہےہیں۔ کورونا وائرس کے دوران لوگ خود کو مصروف رکھنے کےلیے سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔