لاہور: دنیائے کرکٹ ایک اور عظیم کرکٹر سے محروم ہوگئی
سابق ٹیسٹ کرکٹر لیجنڈ عبدالقادر حرکت قلب بند ہونے کے سبب 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈ کرکٹر کے داماد کرکٹر عمر اکمل نے خبر دیتے ہوئے کہ عبدالقادر کو دل کا اٹیک آیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے
عبدالقادر کو سینے میں درد کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شدید ہارٹ اٹیک کے باعث سابق کرکٹر جان کی بازی ہارگئے
لیجنڈ کرکٹر15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا، ان کو دنیائے کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا
عبدالقادر نے دنیا بھر میں بطور لیگ سپنر اپنی نمایاں شناخت قائم اور گوگلی کے موجد قرار پائے
سابق کرکٹر کے سوگواران میں بیوی اور 6 بچے شامل ہیں
لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر عمر اکمل کے سسر بھی ہیں، انکی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا
صدر پاکستان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لیجنڈ کرکٹر کی ناگہانی موت گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا ہے