قصور: جشن آزادی کے نام پر ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین کا ناچ گانا ،انتظامیہ نے یوم آزادی کی بجائے رنگ رلیوں کے مزے لیے
تقریب کے آغاز سے قبل قیدیوں اور حوالاتیوں کو اکٹھا کرکے دھوپ میں بیٹھا دیا گیا
سپرٹینڈنٹ جیل کے پرائیویٹ دوست بھی ڈانس پارٹی کے مزے لینے کے لیے موجود تھے
پرائیویٹ دوست اور جیل اہلکار ڈانس پارٹی کی ویڈیو اور تصویریں بھی بناتے رہے
قیدیوں کے ورثاء نے الزام لگا یا ہے کہ جشن آزادی کے پروگرام کے نام پر اسیران سے زبردستی بھتہ وصول کیا گیا
اس سے قبل بھی نیب اور آئی جی جیل خانہ جات کو سپرٹینڈنٹ جیل کے ظلم کی شکایت کرچکے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی