لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، ٹاؤن شپ کے علاقے میں جعلی دودھ کی تیاری کے لیے پاؤڈر اور دیگر اشیاء کا سٹاک رکھا گیا تھا
چھاپے کے دوران 6 ہزار کلو ملک پاؤڈر، 450کلو میدہ، 125 کلو گلوکوزاور 25 کلو سٹرک ایسڈ برآمد کر لیا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ملک پاؤڈر میں میدے اور گلوکوز کی ملاوٹ کر کے جعلی ملک پاؤڈر بھی تیار کیا جا رہا تھا، ناقص اور جعلی ملک پاوڈر سے لاکھوں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا
زائد المیعاد سکمڈ ملک اور پاؤڈر کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا تا تھا، ویجیلینس سیل نے ریکی کر کے رہائشی گھر میں چھپا کر لگائے گئے یونٹ کا پتہ لگایا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں بکنے والی ہر قسم کی خوراک پر کڑی نظر ہے، ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے پاسچرائزیشن قانون کاجلد نفاذ ناگزیر ہوگیا ہے
کیپٹن کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا جو بھی حربے آزما لے، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتا، مربوط ویجیلینس سسٹم کے سامنے جعل سازوں کی تمام چالاکیا ں بے سود ہیں