ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو نجی پرواز کے ذریعے امریکہ روانہ ہونگے جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کا یہ دورہ 4 روزہ ہوگا جہاں وہ دنیا بھر کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے
وزیراعظم امریکہ میں موجودگی کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور سرمایہ کاروں سے بھِی ملاقاتیں کریں گے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 26 ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان اس سے اگلے روز خطاب کریں گے
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھرپور آواز بلند کریں گے
وزیراعظم 27 ستمبر کی رات ہی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائیں گے